وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے ’روزگار میلہ‘ مہم میں شرکت کی

Posted On: 22 OCT 2022 5:45PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میگا بھرتی مہم، ’روزگار میلہ‘ کا آغاز کیا۔ اس بھرتی مہم کے دوران 10 لاکھ اہلکاروں کی بھرتی کی توقع ہے۔ اس مہم کے پہلے دور میں، حکومت کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں ملک بھر سے منتخب کیے گئے 75,000 سے زیادہ نئی  تقرریاں کی گئیں اور تقرر کیے گئے اہلکاروں کو تقرری نامے دیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018F4B.jpg

وزیر اعظم نے اس موقع پر ان  اہلکاروں سے خطاب کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔تقرر کیے گئے  تمام نئے  اہلکاروں نے پورے ملک میں 50 منتخب مقامات/ مراکز پر ذاتی طور پر یا  فراہم کردہ لنک کے ذریعہ  ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔ پورے ہندوستان میں 50 مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں اور ان کی صدارت سینئر معززین نے کی،جنہوں نے ان مراکز پر تقرر کیے گئے کچھ نئے اہلکاروں کو تقرری نامے دیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F3MP.jpg

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے چنئی میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے چنئی ریجن میں کل 57 امیدواروں کی تقرری کی ہے۔ ان میں سے 20  امیدوار تقرری نامے وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے تقرر کیے گئے محکمہ کےان تین نئے اہلکاروں (دو انسپکٹر اور ایک ٹیکس اسسٹنٹ) کو تقرری نامے دیے، جنہوں نے تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی اور تقریب میں شرکت کا لنک بقیہ امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R3LX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TH9D.jpg

تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشن موڈ میں منظور شدہ آسامیوں کے لیے  موجودہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کی سمت میں کام کریں۔ مشن موڈ تقرری مہم کے ایک حصے کے طور پر، سی بی آئی سی نے 22 اکتوبر 2022 کو نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر، پریوینٹیو آفیسر، ممتحن  اور ٹیکس اسسٹنٹ کو 2006 کے تقرری نامے بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 266 نئے اہلکاروں نے ذاتی طور پر ان تقاریب میں شرکت کی جس کا انعقاد 17 سینٹرل جی ایس ٹی اینڈ کسٹم(سی سی اے) علاقے  اور دیگر  مقامات پر ورچوئل موڈ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11746



(Release ID: 1870393) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi