زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم نے 10 لاکھ ملازمین کی بھرتی کی مہم ’’ روز گار میلہ ‘‘کا آغاز کیا
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے گوالیار میں نو جوانوں کو تقرری نامے سونپے
Posted On:
22 OCT 2022 7:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 لاکھ اہلکاروں کے لئے بھرتی مہم - روزگار میلہ کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران 75000 نئے تقرری پانے والے افراد کو تقرر نامے دئیے گئے۔
تقرر ی پانے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دھنتیرس کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ دن ہے، جب روزگار میلے کی شکل میں ایک نئی کڑی روزگار اور خود روزگار مہم کے ساتھ جڑی ہے، جو آٹھ سالوں سے جاری ہے۔ آزادی کے 75 سال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت ایک خصوصی پروگرام کے تحت ان نوجوانوں کو تقرر نامے دے رہی ہے۔ جاب فیئر کی وجہ بتاتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہی وقت میں اپائنٹمنٹ لیٹر دینے کا رواج شروع کیا جائے تاکہ محکموں میں پروجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی اجتماعی نوعیت پروان چڑھے۔ گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے آج بھارت 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے کئی محاذوں پر بیک وقت کام کر رہی ہے۔ مقامی سطح پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے عقیدے، روحانیت اور تاریخی اہمیت کے مقامات کی مثالیں دیں ، جنہیں ملک بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچے کے لئے کئے جانے والے یہ کام سیاحت کے شعبے کو بھی نئی توانائی دے رہے ہیں اور دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی طاقت ملک کے نوجوانوں میں ہے۔ وہ آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ بھارت بنانے کے پیچھے محرک ہیں۔ وزیر اعظم نے نئی تقرریاں حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ دفاتر کے دروازوں سے داخل ہوتے وقت اپنے ’کرتویہ پتھ ‘ کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو ملک کے شہریوں کی خدمت کے لئے مقرر کیا جا رہا ہے ۔ 21 ویں صدی میں بھارت کی سرکاری ملازمت صرف سہولیات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ایک عزم اور ایک سنہری موقع ہے کہ ملک کے ہر کونے کے لوگوں کی خدمت کریں۔
اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں منعقدہ روزگار میلہ پروگرام میں منتخب نوجوانوں کو تقرر نامے سونپے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر جناب تومر گوالیار کے ریلوے اسٹیشن کے 4 نمبر پلیٹ فارم پر منعقد پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ دھنتیرس پر نوجوانوں کو وزیر اعظم کی طرف سے سرکاری ملازمتوں کے لئے تقرری نامے موصول ہوئے ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں 4.50 لاکھ گاؤوں کو بھی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت وزیر اعظم کے ورچوئل طور پر کئے گئے پروگرام کے ذریعے گھر مل گئے ہیں۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جناب وویک شیجوالکر، سابق وزیر محترمہ مایا سنگھ، بی جے پی ضلع صدر جناب ابھے چودھری اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 11752
(Release ID: 1870391)
Visitor Counter : 157