مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی حکومت  میں 10 لاکھ نو جوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے معزز وزیر اعظم نے روزگار میلے کے پہلے مرحلے کا  آغاز کیا


مرکزی وزیر جناب ہر دیپ سنگھ پوری نے پٹیالہ کے پی ایل ڈبلیو میں منعقدہ ’’ جاب فیئر ‘‘ کے دوران پنجاب اور آس پاس کے علاقوں کے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے

Posted On: 22 OCT 2022 7:24PM by PIB Delhi

 

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر کے 50 مراکز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 لاکھ مرکزی حکومت کی نوکریوں کے لئے بھرتی مہم ’’ روزگار میلہ ‘‘ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران 75000 سے زائد نئے بھرتی ہونے والے افراد کو تقرری نامے دئیے گئے۔

اس موقع پر معزز وزیر اعظم نے نئی تقرری پانے والے افراد سے ورچوئل موڈ کے ذریعے خطاب بھی کیا اور نئے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ خدمت کے جذبے سے کام کریں۔

’’ روزگار میلہ ‘‘ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق تمام وزارتیں اور محکمے مشن موڈ میں منظور شدہ آسامیوں کے لئے موجودہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

پنجاب میں، اس بڑے پروگرام کا اہتمام پٹیالہ لوکوموٹیو ورکس ( پی ایل ڈبلیو ) ، پٹیالہ اور ریل کوچ فیکٹری ( آر سی ایف )  کپورتھلا کےذریعے کیا گیا تھا۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے پی ایل ڈبلیو ، پٹیالہ میں منعقدہ ’’ جاب فیئر ‘‘ کے دوران پنجاب اور آس پاس کے علاقوں سے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے۔ ان نئے افراد کو پی ایل ڈبلیو پٹیالہ، ای ایس آئی سی، محکمہ ڈاک، بی ایس ایف، ایس ایس بی اور مختلف قومی بینکوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔

 

جناب ہردیپ ایس پوری نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ بھارت کے نوجوانوں کے لئے بڑا دن! # وزیر اعظم جی نے روزگار میلہ کا آغاز کیا ، جس میں 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی! پہلے مرحلے میں 75000 نوکریاں۔ پٹیالہ سے منتخب کردہ کل 75 میں سے 25 امیدواروں کو تقرری نامے دیتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔

 

یہ بھرتیاں مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ خود یا یو پی ایس سی ، ایس ایس سی ، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ جیسی بھرتیوں ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہیں ۔ سلیکشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور تیز تر بھرتی کے لئے تکنیکی طور پر موثر ہے۔ پی ایل ڈبلیو ، پٹیالہ میں جمع ہونے والے نئے تقرری پانے والے نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش تھا، جنہیں سیلفی لیتے اور انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے تقرری حاصل کرنے پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11749



(Release ID: 1870389) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Kannada