عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے پابند عہد ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ شہری نظام حکومت پر تین روزہ اورئنٹیشن پروگرام کے اختتام کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، آئی آئی پی اے، میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کارپوریٹرز کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 73ویں اور 74ویں آئینی ترمیم قوانین کا دھیمی رفتار سے نفاذ وراثت میں حاصل مدعے ہیں، جن کا حل ہم آہنگی کے طریقے سے کیا جائے گا
Posted On:
21 OCT 2022 5:44PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے پابند عہد ہیں۔
شہری نظام حکومت پر تین روزہ اورئنٹیشن پروگرام کے اختتام کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کارپوریٹرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر اور شمال مشرق جیسے ملک کے سبھی دور افتادہ علاقوں کو ملک کے بقیہ علاقوں کے برابر لے کر آئیں گے۔
کارپوریٹرز کے ذریعے کی گئی شکایتوں پر کہ جموں و کشمیر میں 73ویں اور 74ویں آئینی ترمیمی قوانین کے ذریعے دیہی علاقوں میں پنچایتی راج سسٹم اور شہری علاقوں میں میونسپلٹی سسٹم کو جموں و کشمیر میں پوری طرح سے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وراثت میں حاصل مدعے ہیں اور وقت کے ساتھ ان کا حل باہمی ہم آہنگی کے ذریعے کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جس جنون اور رفتار کے ساتھ کام کیا ہے، اس کا پتہ ان حقائق سے چلتا ہے کہ جموں و کشمیر میں پنچایتوں کا الیکشن یقینی بنانے کے لیے، وزیر اعظم نے نہ صرف اپنا پختہ عزم دکھایا بلکہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کا انتخاب کرا کر تاریخ بھی رقم کر دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ کچھ برسوں سے نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بلکہ ہر ایک شعبے میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کا مکمل انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ بات چیت میں جناب پرویز احمد قادری، گورنر، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور 19 دیگر کارپوریٹرز محترمہ شمیمہ خان، محترمہ سعیدہ، محترمہ جمیلہ اختر، محترمہ شیخ حسینہ، محترمہ کلثومہ بانو، جناب بشیر احمد میر، سمیرہ اختر، نیلوفر خان، ذرینہ اختر، غلام نبی صوفی، عبدالواحد ڈار، اعجاز رسول بھٹ، محمد سلیم بھٹ، عاشق حسین بھٹ، محمد اشرف پلپوری، زبیر فیاض ڈار اور عنایت حسین میر بھی شامل ہوئے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11723
(Release ID: 1870159)
Visitor Counter : 104