ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے سی او این میں سوچھتا خصوصی مہم دوئم  سرگرمیاں

Posted On: 21 OCT 2022 7:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21اکتوبر، 2022/ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے تحت سلیم علی سنٹر فار آرنیتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری میں ’’سوچھتا‘‘ خصوصی مہم دوئم کا جائزہ لیا۔ صفائی اور اچھی حکمرانی اس مہم کے کلیدی ستون ہیں۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، ساکون (ایس اے سی او این) نے تمام اسکریپ (فائلیں، دھاتی اشیاء، ای ویسٹ، پرانے ریکارڈ، پلاسٹک کی اشیاء، کیمیائی بوتلیں وغیرہ) کو الگ کرنا شروع کیا اور اسے محفوظ اور پائیدار طریقے سے ٹھکانے لگا رہا ہے۔ لیبارٹریز، ورک اسپیس، لائبریری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے کیمپس میں صفائی مہم چلائی گئی۔ مرکزی وزیر نے ساکون کا جائزہ لیا اور کئے جا رہے اقدامات کی تعریف کی۔

ساکون میں لیبارٹری کی جگہ صاف کی گئی۔

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، ساکون کا جائزہ لیا اور جاری اقدامات کی تعریف کی۔

 ۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 11729


(Release ID: 1870156) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi