امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور کے محکمے نے صارفین کے  تنازعات کے ازالہ  کے قومی کمیشن، نئی دہلی میں ممبر کےلئے ایک موجودہ اور چار متوقع آسامیوں  کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں

Posted On: 20 OCT 2022 6:26PM by PIB Delhi

صارفین کے  امور کے محکمے نے قومی صارف تنازعات ازالہ کمیشن، نئی دہلی میں ممبر کےلئے ایک موجودہ اور چار متوقع آسامیوں  کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔تقرری کےلئے درخواست سے متعلق  اصول و ضوابط  اور شرائط  ،تنخواہ اور  تجویز کردہ درخواست  فارم   https://jagograhakjago.gov.in/ncdrc یوآر ایل پر  موجود ہیں اور اسے جمع کرنے کی آخری تاریخ 9دسمبر 2022 ہے۔

صارفین کے تنازعات کے ازالے کا قومی کمیشن  ، صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کے تحت تشکیل کردہ ایک اپیلیٹ اتھارٹی ہے۔جہاں     صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کے تحت مختلف اپیلوں پر غور وخوض کیا جاتا ہے۔یہ دیگر مسئلوں کے ساتھ ساتھ  غیر مناسب تجارتی روایات کے علاوہ ،خراب اشیا اور  خدمات میں کمی  سے متعلق صارفین کی شکایات پر سماعت اور فیصلہ بھی کرتا ہے۔اس کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں واقع ہے۔

تقرری کےلئے درکار ایک امیدوار کےلئے  تعلیمی اہلیت ،تنخواہ  اور دیگر  ضابطے اور شرائط  ٹربیونل ریفارمز ایکٹ 2021 اور  ٹربیونل (خدمات  کی شرائط ) اصول 2021کے التزامات کے تحت ہوں گے۔

 مندرجہ بالا  آسامیون پر تقرری کےلئے ناموں کی سفارش  ٹربیونل ریفارمز ایکٹ 2021    کے تحت  سرچ کم سلیکشن کمیٹی   ہی کرے گی۔امیدواروں کی اہلیت اور ان کے تجربات کو مناسب اہمیت دے کر اور اہل امیدواروں کا انتخاب کرنے کےلئے  درخواست کی اہمیت کے سلسلے میں امیدوار سے  انفرادی طورپر  بات چیت کی جائے گی۔ساتھ ہی درخواستوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ حتمی انتخاب کی اہلیت ،تجربہ اور انفرادی طورپر بات چیت  کی بنیاد پر کمیٹی کے ذریعہ  کئے گئے امیدواروں کے  مکمل تجزیہ  کی بنیاد پر کیا جائےگا۔

اشتہار اور تجویز کردہ   درخواست فارم ٹربیونل ریفارمز ایکٹ 2021،ٹربیونل (خدمات کی شرائط) اصول،2021 اور صارفین کے امور کے محکمے کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے(یوا ٓر ایل: www.consumeraffairs.nic.in)  آسانی  کےلئے مہیا ہے۔

سبھی  اہل اور خواہش مند امیدوار 9دسمبر 2022 تک یو آر ایل https://jagograhakjago.gov.in/ncdrc کے ذریعہ سے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرسکتے ہیں ۔تجویز کردہ دستاویزات  کے ساتھ آن لائن جمع کی گئی  درخواستوں کی ایک کاپی مناسب ذریعہ سے ڈائریکٹر (سی پی یو) ،صارفین کے امور کے محکمے،کمرا نمبر 251، کریشی بھون ،نئی دہلی -110001 کو بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.11689

 



(Release ID: 1869858) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi