وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار کی دفاعی نمائش 2022 کےموقع پر زمبابوے اور مالدیپ کےوفود کے ساتھ باہمی ملاقاتیں

Posted On: 20 OCT 2022 9:46PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار نے گجرات کے گاندھی نگر میں بارہویں دفاعی نمائش کے موقع پر 20اکتوبر 2022 کو زمبابوے اور مالدیپ کے وفود کے ساتھ باہمی ملاقاتیں کیں۔ زمبابوے کے وفد کی قیادت سفیر مارک گرے میرونگوے کررہے تھے جو اپنے ملک کے دفاعی سکریٹری کے علاوہ  جنگی سورمابھی ہیں، ہندوستانی دفاعی سکریٹری سے ملے۔ اس ملاقات میں دفاعی تعاون کے اُمور پر بات چیت ہوئی جس میں خاص طور پر تربیت کا شعبہ اور دفاعی صنعت کے اُمور زیر بحث آئے۔

بعدازاں دفاعی سکریٹری نےمالدیویائی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت مالدیپ کی وزیر دفاع محترمہ ماریہ احمد دیدی کررہی تھیں۔ دفاعی فورس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ شمائل بھی ہمراہ تھے۔ اس ملاقات میں جاری اہم دفاعی تعاون کے کئی اُمور زیر بحث آئے ۔ فریقین نے مستقبل کے دفاعی صنعتی اشتراک کے شعبوں کاجائزہ لیا۔ ان میں مشترکہ تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبے بھی شامل تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع س۔ ع ن۔

U-11688


(Release ID: 1869845) Visitor Counter : 163
Read this release in: English , हिन्दी