زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم دوئم کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کی سرگرمیاں

Posted On: 20 OCT 2022 9:49PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت نے ڈی اے آر پی جی  کی رہنمائی کے تحت خصوصی مہم  دوئم  شروع کی ہے، جس میں تمام وزارتوں، سرکاری محکموں، معاون  اداروں اور پورے بھارت کے ان کے فیلڈ دفاتر کو شامل کیا گیا ہے۔

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے اپنے انتظامی کنٹرول کے تحت سبھی معاون دفاتر، خود مختار اداروں اور تمام فیلڈ اکائیوں کا احاطہ کرنے کے لیے بھی وسیع منصوبے وضع کئے ہیں۔ کل 263 جگہوں  کا انتخاب کیا گیا جہاں ملازمین، عوام اور تمام متعلقہ فریقوں  کی شرکت سے مختلف سرگرمیاں پورے جوش و خروش کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔ اس مہم کے تحت جن مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ،ان میں دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کی مشقیں،کوڑا کرکٹ کو ہٹانا اور مفید مقاصد کے استعمال کے لیے علاقے کو خالی  کرنا، تمام فائلوں کا نپٹارہ کرنا  اور زیر التوا معاملات کو کم کرنا، ریاستی حوالہ جات، شکایات اور دیگر زیر التوا مسائل شامل ہیں۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے ،عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو نمٹانے، فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے اور ختم کرنے کی تعداد، مختلف مقامات پر چلائی گئی صفائی مہم کی تعداد، کچرے   کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی، جگہ خالی کرنے وغیرہ کے معاملے میں اب تک شاندار پیش رفت کی ہے۔

نگرانی کے مرحلے کے دوران، 370 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 38249 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 25445 فائلوں کو ختم  کیا گیا اور 105 جگہوں پر آؤٹ ڈور صفائی مہم چلائی گئی، جس میں ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے تمام فیلڈ دفاتر شامل ہیں۔ اس سے عوام میں صفائی ستھرائی  مہم کے بارے میں بہتر بیداری پیدا ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ 95650 روپے  مالئے کے طور پر حاصل ہوئے  ہیں  اور 6102 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے۔

دفتری جگہوں کی خوبصورتی کا کام دفتر کی گیلری کے ساتھ ساتھ کمروں سے تمام فرنیچر، غیر استعمال شدہ الیکٹرانک اشیاء وغیرہ کو ہٹا کر کیا جا رہا ہے، تاکہ جگہ  بنائی کی جا سکے اور دفاتر کے اندر لائٹنگ کو بہتر بنایا جا سکے، تاکہ عملے کے کام کرنے کے لئے   بہتر حالات  پیدا ہو سکے۔ مدھوبنی پینٹنگ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے دفتروں  کی دیواروں پر لگائی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSX3.jpg

خصوصی مہم دوئم  کے دوران زرعت کے مختلف موضوعات کی عکاسی کرنے والی  مدھوبنی پینٹنگس کرشی بھون کے کوریڈور میں  نصب کی گئیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ش ر- ق ر)

(21-10-2022)

U-11680


(Release ID: 1869826) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi