مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے  ‘سوچھتا’ کو ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے کےلئے  ایک خصوصی مہم   2.0شروع کی ہے


زیر التوا عوامی شکایات کا حال،12670 فیزیکل فائلز کا جائزہ  اور 207 ای – فائلز توجہ کے اہم شعبہ ہیں

ملک بھر میں تقریباً 300 دفاتر سوچھتا مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہےہیں

ایس ایچ جی دفتری فضلہ کو ری سائیکلنگ کے لیے جمع کرنے اور کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور ری سائیکل کرنے' کو فروغ دینے کا کام کررہے ہیں

Posted On: 20 OCT 2022 7:55PM by PIB Delhi

تمام وزارتوں/محکموں میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر چلائی جانے والی مہم کے مطابق اکتوبر 2022 کے مہینے میں ہاؤسنگ اور شہری امو کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 چلائی جا رہی ہے۔ اس سال مہم ان متاثر کن نتائج کو استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو گزشتہ سال خصوصی مہم 1.0 کے تحت اکتوبر 2021 کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔ اس کا آغاز 14 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے سے ہوا جس میں مہم کی مدت کے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے تھے۔  اس سال توجہ کا مرکز  دفاتر اور منسلک دفاتر/ ماتحت دفاتر پر مرکوز ہے۔

تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کے بعد، توجہ کے اہم شعبے جو سامنے آئے وہ عوامی شکایات (335 نمبرز)، رکن پارلیمنٹ کے حوالے (72 نمبرز)، عوامی شکایات کی اپیلوں  (94 نمبرز) کے علاوہ 12,670 فزیکل فائلوں اور 207 ای فائلوں  کا جائزہ لے رہے تھے۔

ملک بھر کے تمام دفاتر میں صفائی اس مہم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ ’سوچھتا‘ کو ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے اور اسے صحیح معنوں میں ’جن آندولن‘ بنانے کے لیے یہ ایک اور قدم ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 300 دفاتر سوچھتا مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ 19 اکتوبر 2022 تک، زیر التوا معاملات کو نمٹانے کا کام پوری طرح سے جاری ہے اور وزارت اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزارت، پبلیکیشن ڈیپارٹمنٹ، سول لائنز، نئی دہلی کے ماتحت ایک دفاتر کو دوردرشن ٹیم نے ملک بھر کے مختلف دفاتر کی کوریج کے ایک حصے کے طور پر شامل  کیا ہے۔ وزارت سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے تشہیر کر رہی ہے۔

خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے ملک بھر میں مختلف دفاتر کو مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جی) کے ساتھ جوڑنے میں سہولت فراہم کی تھی۔ انتظام کے تحت، ایس ایچ جی  کو متعلقہ دفاتر میں کیوسک کے لیے جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں وہ مختلف دفتری فضلہ کو  ری -سائیکلنگ کے لیے جمع کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد سوچھتا مہم کے ایک حصے کے طور پر کم کرنے ، دوبارہ استعمال کرنے ، ری- سائیکل کرنے'کو فروغ دینا ہے۔

نرمان بھون میں، وزارت نے جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ ایک کیوسک قائم کیا ہے۔ ایس ایچ جی کی جانب سے بیکار کاغذ سے بنی مصنوعات کی تیزی سے فروخت کی اطلاع دینے کے ساتھ تجربہ ایک شاندار کامیابی ثابت ہوا ہے۔ اس تجربے نے مدھوبنی پینٹنگز (ایس ایچ جی کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات پر نقش) کو بھی اپنی چھوٹی سی کوشش سے مقبول بنایا ہے۔

****************

ش ح ۔ا م۔

U:11672

 



(Release ID: 1869788) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi