وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری کے محکمے نے سوچھ بھارت ابھیان کے ’’خصوصی مہم2.0‘‘میں سرگرم طور سے حصہ لیا

Posted On: 20 OCT 2022 5:21PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے سرکاری وزارتوں اور دفاتر میں زیر التوا معاملوں کا صحیح وقت پر اور مؤثر انداز میں نمٹارے کو یقینی بنانے کے لئے 2؍اکتوبر 2022 کو ’خصوصی مہم 2.0‘چلائی ہے۔

 

سوچھ   بھارت ابھیان کے حصے کی شکل میں ’خصوصی مہم 2.0‘کا مقصد ریکارڈ کا انتظام، صاف صفائی(اندر اور باہر)اور دفتر میں کباڑ کے نمٹارے کے ضابطوں ؍عمل کو آسان بنانا ہے۔

اس کے اصول و ضوابط کے تحت مویشی پروری کے محکمے اور اس کے اداروں میں مختلف سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں۔ مویشی پروری کا محکمہ متعدد سرگرمیوں کے توسط سے اس مہم میں سرگرم طور سے حصہ لے رہا ہے۔اس کے ذریعے سوشل میڈیا میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے تحت ڈی ایو ایف اداروں میں زمینی سطح پر صفائی مہم پر عمل آوری ہورہی ہے۔

’خصوصی مہم 2.0‘کے تحت زیر التوا وی آئی پی اختلافات کا نمٹارا اور ریاستوں کے لئے بجٹ کی منظوری کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔ محکمے کے ذریعے ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر روزانہ ہدف اور دستیابی و پہلے اور بعد کی سرگرمیوں کی تصویروں کو اَپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو 2019 میں ان کے150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک’سوچھ بھارت‘کی شکل میں دلی خراج عقیدت پیش کرنے کے نظریے کے ساتھ 2؍اکتوبر 2014ء کو سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم)کی شروعات کی تھی۔ ایس بی ایم کو ملک کے لوگوں سے زبردست حمایت اور مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور یہ ایک ’عوامی تحریک‘ بن چکا ہے۔ ’صفائی  بھکتی  سے بھی بڑھ کر  ہے‘والے مقصد کے ساتھ ملک کے شہری صاف اور  سوچھ بھارت کے مشن کو پورا کرنے کے لئے کئی صفائی پروگراموں میں شامل ہورہے ہیں۔

 

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11667



(Release ID: 1869713) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi