عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال، پنشن یافتگان کی ‘‘زندگی کی آسانی’’ کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2022 2:54PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PVEC.jpg

پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی کو بڑھانے کے مقصد سے محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان پورٹل (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے یو آئی ڈی اے آئی آدھار پر مبنی چہرے کی توثیق ٹیکنالوجی پر مبنی نظام تیار کرنے کے لیے این آئی سی، مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور منفرد شناخت سے متعلق بھارتی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی)کے ساتھ اشتراک کیا تاکہ پنشن یافتگان/پنشن یافتگان کے اہل خانہ کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے سافٹ ویئر تیار کیا جاسکے۔ اس سہولت کے مطابق چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے کسی شخص کی شناخت قائم کی جائے گی اور کسی بھی اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ممکن ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 29 نومبر 2021 کو اس سہولت کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RA3S.jpg

چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ایک اہم ٹیکنالوجی ہے جس نے پنشن یافتگان کا بیرونی بایو میٹرک ڈیوائسز پر انحصار کو کم کیا ہے اور اس عمل کو مزید قابل رسائی اور سستا بنا دیا ہے۔ اس طرح تمام پنشن یافتگان/پنشن یافتگان کے اہل خانہ کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اس ڈیجیٹل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے پنشن یافتگان اب اپنے گھر بیٹھے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم 2.0) کے تحت ایک بڑی مہم بھی شروع کی ہے جس میں 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پنشنرز بینکوں میں بھیڑبھاڑ سے بچنے کے لیے ہر سال یکم اکتوبر سے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرواسکتے ہیں۔ ملک بھر میں تمام پنشنرز ایسوسی ایشنز کو آن لائن کے ذریعے چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ محکمے کی طرف سے وقتاً فوقتاً دی جانے والی فزیکل تربیت کے بارے میں تعلیم دی گئی ہے، تاکہ تمام ایسوسی ایشنز تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ پنشنرز ایسوسی ایشنز پنشن یافتگان کو ان کے گھروں میں جا کر اور جہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے کیمپ لگا کر ان کی مدد کرتی ہیں۔ حال ہی میں محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے (ایس سی ڈی پی ایم 2.0) کے حصے کے طور پر 14 اکتوبر 2022 کو گوہاٹی میں این ایف ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنشن یافتگان کے ساتھ بات چیت کی اور چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EGIX.jpg

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ایس سی ڈی پی ایم 2.0 کے تحت ڈیجیٹل اختراع کے بہترین طریقوں کے طور پر چہرے کی توثیق کو اپنانے کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پنشن یافتگان اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11655)


(ریلیز آئی ڈی: 1869615) وزیٹر کاؤنٹر : 145
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi