ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت  نےخصوصی سوچھتا مہم دوئم منعقد کی


فضلے کو ٹھکانے لگانے کے کام میں تعطل کو کم کرنے کے لئے سوچھتا مہم دوئم

ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ زیر التوا معاملات کے نمٹارے کی خصوصی مہم(ایس سی ڈی پی ایم)دوئم کے تحت مہم کی جگہوں میں بوٹینکل گارڈن ،زولوجیکل پارک،سینٹرل زو،نیچرل ہسٹری کا میوزیم شامل

مہم کے حصے کے طور پر نیچرل ہسٹری کے نیشنل میوزیم کے ذریعہ  منعقد’ گرین ٹاک‘

Posted On: 19 OCT 2022 7:49PM by PIB Delhi

ماحولیات ،جنگلات  اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے خصوصی سوچھتا مہم دوئم منعقد کی تاکہ سبھی قسم کے کاموں اور فضلے کو ٹھکانے لگانے میں التواء کو کم کیا جاسکے۔

یہ مہم تیاریوں کے مرحلے کے ساتھ 14.09.2022 کو شروع کی گئی تھی جس کے دوران وزارت نے ٹھکانے لگائی جانے والی اشیاء اورزیر التواء معاملے کی نشاندہی کی تھی۔02.10.2022 کو شروع کی گئی مہم کے تحت یومیہ بنیاد پر شناخت شدہ  حوالہ جات اور اشیاء کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے مہم کی 73 جگہوں کی نشاندہی کی تھی جس میں بوٹینکل سروے آف انڈیا ،زولوجیکل سروے آف انڈیا ،فاریسٹ سروے آف انڈیا ،نیشنل زولوجیکل پارک، جی بی پنتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ ، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، نیشنل میوزیم  آف نیچرل ہسٹری، سلیم علی سینٹر فار آرنتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری ،سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ وغیرہ جیسی تنظیموں سے منسلک ادارے شامل ہیں اور جنہوں نے 11 پیرامیٹرز کے حوالے سے التوا ءکی نشاندہی کی ہے جیسا کہ ڈی اے آر پی جی کے تجویز کردہ، زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیوں، زیر التواء کابینہ کی تجاویز، زیر التوا عوامی شکایات اور ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومت، پی ایم او کے زیر التواءحوالہ جات اور اسکریپ/ کچرے کی مقدار بشمول ای فضلے  کو ٹھکانے لگایا جانے  جیسی اشیاء کی نشاندہی کی گئی تھی۔مہم کا یہ مرحلہ 31.10.2022 تک جاری رہے گا۔

 

 

خصوصی سوچھتا مہم دوئم کے تحت  ای ایف این سی سی کے عزت مآب وزیر جناب بھوپیندر یادو نے  ہر ہفتے میں انجام دی جانے والی مہم کے تحت  ٹھکانے لگائی گئی اشیاء کا جائزہ لیا۔وزیر موصوف نے سبھی ڈیوزنوں اور اندرا پریاورن بھون کے دفتروں کا اچانک معائنہ کیا جس میں پریاورن بھون کا بیسمنٹ میں شامل ہے۔ عزت مآب وزیر نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور جلدی سے جلدی زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی بھی ہدایت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LSPR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014PVN.jpg

 

سوچھتا مہم دوئم  کے ایک حصے کے طور پر، نئی دہلی میں نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری اپنے علاقائی مراکز بھوپال، بھونیشور، میسور اور سوائی مادھوپور کے ساتھ’گرین ٹاکس‘ کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ اسکول کے بچوں کو ایسی عادتیں اپنانے کے لیے بیدار کیا جا سکے جو ماحول کو صاف ستھرا برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں اور جو ان کی صحت  کے لئے بھی فائدہ مند ہوں گی۔ اسکولوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا بھی عہدلیا گیا۔ بات چیت کا یہ خصوصی ’گرین ٹاک‘  پروگرام 2 اکتوبر کوشروع  کیا گیا تھااور یہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ASU3.jpg

 

 

***********

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11635



(Release ID: 1869487) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi