پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوام کی منصوبہ بندی مہم-2022 پر 2 روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا


اصلاح شدہ عوامی منصوبہ مہم-2022 کے لئے رہنما خطوط اور اصلاح شدہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) پورٹل پرکتابچہ کا آغاز

Posted On: 19 OCT 2022 8:28PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت نئی دہلی میں 19 سے 20 اکتوبر 2022 کے دوران عوام کی منصوبہ بندی مہم-2022 پر ایک دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس ورکشاپ میں  بھارتی حکومت اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مختلف وزارتوں/ محکموں کے افسران، پنچایتی راج اداروں (پی آر ائیز) کے منتخب نمائندے اور کارکنان، 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تربیت کاراور انٹرنز شامل  ہوئے۔

ورکشاپ کے دوران اصلاح شدہ  عوامی  کی منصوبہ بندی مہم-2022 کے لئے رہنما خطوط اور اصلاح شدہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) پورٹل پر ایک کتابچہ کابھی  آغاز کیا گیا۔

تکنیکی اجلاس ون  میں مکمل دیہی ترقی کے منصوبے کی تیاری کے لیے اسکیموں اور پروگراموں کو پنچایت کے ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی  جب کہ تکنیکی اجلاس ٹو عوام کی منصوبہ بندی مہم-2022 کی شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور نگرانی کے لیے وقف تھا۔ تکنیکی اجلاس   کے دوران  ہم نے مندرجہ ذیل پرزینٹیشنس دیکھیں:

I. پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ریکھا یادو کی طرف سے عوامی منصوبہ مہم تجزیاتی پرزینٹیشن۔

II. جی پی ڈی پی میں اسکول ڈیولپمنٹ پلان کے انضمام کے ذریعہ بچوں کی معیاری اور جامع تعلیم تک رسائی  ۔تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے ایس ایس اے میں ایڈشنل سکریٹری جناب سنتوش کمار یادو۔

 III. گاؤں کی غربت میں کمی کے منصوبے کا جی پی ڈی پی میں انضمام دیہی ترقی کی وزارت میں ایڈشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ۔

IV. دیہی علاقوں میں صاف پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی کو یقینی بنانے کے ذریعہ گاؤوں کووافر تعداد میں پانی کے قابل گاؤں اور صاف اور ہرے بھرے گاؤوں میں تبدیل کرنا۔جل شکتی کی وزارت میں  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری  جناب منوج کمار ساہو۔

V. مہیلا سبھا اور بالیکا سبھا میں خواتین اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ذریعہ  گاؤوں کوبچہ و  خواتین دوست گاؤں ہونے کو یقینی بنانا ۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری  محترمہ اندرا مالو۔

VI. سماجی طور پر منصفانہ اور غریبی سے پاک گاؤں بنانے کے لیے گرام پنچایت میں خزانے کی وزارت کے مالیاتی خدمات کے محکمے کے ڈائریکٹر  جناب سشیل کمار سنگھ۔

VII. صحت مند گاؤوں میں تبدیل کرنے کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ڈائریکٹر محترمہ نیہا گرگ۔

پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمارنے گرام پنچایت کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے مجموعی جی پی ڈی پی کی تیاری میں دیہی بلدیاتی اداروں اور روایتی بلدیاتی اداروں کی یکساں تبدیلی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیونکہ پنچایتیں اب مرکزی اور ریاستی حکومتوں   کی طرف سے دی جانے والی امداد سے بخوبی واقف ہیں لہٰذاانہیں ایک ٹھوس جی پی ڈی پی کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس میں پانی، صحت اور صفائی ستھرائی جیسی اہم اسکیموں کا ہم آہنگی وغیرہ ترجیحی سرگرمیاں شامل ہوں۔  انہوں نے جی پی ڈی پی کے ساتھ گاؤوں میں غریبی کو کم کرنے سے متعلق منصوبے (وی پی آر پی) کی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر جناب سنیل کمار کے ذریعہ اصلاح شدہ ای گرام سوراج پورٹل – موضوعاتی پنچایتی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لئے موضوعاتی منصوبہ بندی – گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی)، بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ (بی پی ڈی پی) اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبے (ڈی پی ڈی پی) کابھی آغاز کیا گیا۔

دیہی ترقیات کی وزارت   میں سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہانے اپنا کلیدی خطبہ دیا جس میں انہوں نے دیہی ترقی کی وزارت کی  مختلف اسکیموں جیسے ایم جی نریگا، قومی دیہی روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم) وغیرہ کے ذریعہ موضوعاتی جی پی ڈی پی کی تیاری کے طریقوں پر ۔وی   پی آر پی کی تیاری اور جی پی ڈی پی کے ساتھ اس کی تبدیلی غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش گاؤں کے ایل ایس ڈی جی تھیم کو حاصل کرنے کے لیے کلیدی خطبہ دیا ۔ جناب سنہا نے ایم او پی آر اورایم او آر ڈی کی اسکیموں کی  صحیح  وقت میں نگرانی کے لیے مربوط پورٹل کا آغاز کیا۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے  کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے پانی کے لیے وافر گاؤں اور کلین اینڈ گرین ولیج کے موضوع پر جی پی ڈی پی  کی تیاری پر اپنے خیالات پیش کیے کیونکہ ہر گھر کو صاف پانی کی دستیابی صحت مند گاؤں کی بنیادی ضرورت ہے۔

آبی وسائل دریاؤں کے فروغ اور گنگا کے احیاء کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے پانی کے تحفظ سے متعلق جی پی ڈی پی میں سرگرمیوں کے انضمام اورسو فیصد زمینی پانی حاصل ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں  بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے  پانی کی آگے تک دستیابی کے لئے خود کفیل ماحولیاتی نظام تیار ہونے میں مدد ملے گی۔

اس ورکشاپ کا افتتاح پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری   جناب سنیل کمار،دیہی ترقیات کی وزارت میں سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے میں سکریٹری محترمہ ونی مہاجن، آبی وسائل دریاؤں کے فروغ اور گنگا کے احیاء کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار ،پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشن سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور پنچایتی راج کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ رکھا یادو کی موجودگی میں کیا گیا۔

پس منظر:

پنچایتی راج کی وزارت ہر سال 2 اکتوبر سے 31 دسمبر تک عوام کی منصوبہ بندی مہم (پی پی سی) (سب کی یوجنا سب کا وکاس) کا اہتمام کرتی ہے۔ اس سال بھی پی پی سی- 2022 کو 2 اکتوبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ سال 2023-2024 کے لیے ضلع/بلاک/گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے تیار کیے جائیں۔ پنچایتی راج کی وزارت نے 17 پائیدار اہداف کو مجموعی طور سے نچلی سطح پر مقامی پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کے 9 وسیع موضوعات میں تبدیل کیا ہے۔ اس پی پی سی 2022 میں، پنچایتیں ان 9 موضوعات پر گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) تیار کریں گی جس میں پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کو اپنایا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q0HM.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T3M3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RC26.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LRMP.jpg

 

***********

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11642


(Release ID: 1869483) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi