سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
‘زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم’ (ایس سی ڈی پی ایم 2.0) کے تحت اختیار کیے گئے بہترین طریق کار – ڈی بی ٹی کے ایک خودمختار ادارے بایو ٹیکنالوجی کے علاقائی مرکز کے ذریعے ای-پورٹل کا آغاز
Posted On:
19 OCT 2022 5:47PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی 'خصوصی مہم برائے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے' (ایس سی ڈی پی ایم 2.0) کے ایک حصے کے طور پر، بایو ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) نے ڈیجیٹائزیشن کو توجہ مرکوز کئے جانے والے شعبوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے، جس کے نتیجے میں ریکارڈ کا بہتر انتظام، کام کی استعداد کار میں بہتری، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ایک پائیدار مستقبل کے تئیں اپنا تعاون پیش کرے گا۔
اس مہم کے مرکزی فلسفے کے مطابق، ایک ای- پورٹل کو ڈی بی ٹی کے ایک خودمختار ادارے ریجنل سینٹر فار بایو ٹکنالوجی نے ایک بہترین عمل کے طور پر ڈیزائن کیا ہے۔ یہ پورٹل طلبہ برادری کے تمام تعلیمی امور کو پورا کرے گا۔ یہ 'اکیڈمک پورٹل' (http://acad.rcb.ac.in/) شروع کیا گیا ہے اور مکمل طور پر فعال ہے۔ آر سی بی ویب پورٹل میں اسی کا ایک لنک فراہم کیا گیا ہے۔
لہذا، تمام تعلیمی سرگرمیاں جیسے حاضری، اسائن منٹس، ایس اے سی کی تشکیل، تحقیقی تجویز، پیش رفت رپورٹ وغیرہ، جو آر سی بی اور اس سے منسلک اداروں میں تمام طلباء سے متعلق ہیں، بغیر کاغذ کے ہوں گی اور اکیڈمک پورٹل کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔
ڈی بی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے نے طلباء دوست تعلیمی پورٹل شروع کرنے پر آر سی بی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آر سی بی نے محکمہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ایک نوڈل انسٹی ٹیوٹ ہونے کے ناطے صحیح پہل کی ہے ،جس کی تقلید دیگر ڈی بی ٹی خود مختار ادارے کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-11643
(Release ID: 1869476)
Visitor Counter : 94