امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا 12 ریاستوں میں 249 مقامات پر 111.125 ایل ایم ٹی صلاحیت کے اسٹیل گودام کی تعمیر کرے گا
ہب اور اسپوک ماڈل کے تحت پہلے مرحلے میں ایف سی آئی 34.875 ایل ایم ٹی کی گنجائش کے ساتھ سٹیل کے گوداموں کی تعمیر کرے گا
Posted On:
19 OCT 2022 2:32PM by PIB Delhi
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے ہب اور اسپوک ماڈل کے تحت 12 ریاستوں میں 249 منتخب علاقوں میں 111.125 ایل ایم ٹی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش والے جدید اسٹیل گودام تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عوامی نجی شراکت داری میں تقریباً 9236 کروڑ کی لاگت سے ہب اور اسپوک ماڈل کے تحت تیار کیا جائے گا ۔ گودام اگلے 3-4 سالوں میں تین مرحلوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 34.875 ایل ایم ٹی غذائی اجناس کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے حامل سٹیل کے گوداموں کی تعمیر 80 علاقوں میں ہب اور سپوک ماڈل پر کی جائے گی۔ ان میں سے 14 علاقوں میں ڈی بی ایف او ٹی سسٹم کے تحت 10.125 ایل ایم ٹی صلاحیت کے اسٹیل گودام تعمیر کیے جائیں گے۔ ڈی بی ایف اواو اسکیم کے تحت 66 علاقوں میں 24.75 ایل ایم ٹی کی گنجائش والے گوداموں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ ڈی بی ایف اواو سسٹم کے تحت تعمیر کے لیے مدعو کیے گئے ٹینڈر 31.10.2022 کو کھولے جائیں گے۔ 10.08.2022 کو ڈی بی ایف او ٹی سسٹم کے تحت تعمیر شروع کرنے کے لیے مدعو کیے گئے ٹینڈرز کھولے گئے اور ایک پروجیکٹ کی تعمیر ایک کمپنی کو سونپ دی گئی۔ باقی ٹینڈر مختلف مراحل میں ہیں۔ اناج کو سائنسی طریقوں سے لے جانے اور ذخیرہ کرنے کے لیے گوداموں میں جدید ترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے اناج کو نقصان پہنچائے بغیر طویل عرصے تک ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے۔
پہلے سے منظور شدہ منصوبے کے حصے کے طور پر، 31 علاقوں میں 17.75 ایل ایم ٹی گنجائش والے گوداموں (سرکٹ ماڈل سمیت) کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ 31 علاقوں میں 15.50 ایل ایم ٹی صلاحیت کے گوداموں کی تعمیر مختلف مراحل میں ہے۔
گوداموں کی تعمیر کے لیے لاگو کی گئی ڈی بی ایف او ٹی (ڈیزائن، کنسٹرکشن، فنانس، آپریشن، ٹرانسفر) اور ڈی بی ایف او او (ڈیزائن، کنسٹرکشن، فنانس، مینجمنٹ آف اونرشپ) پالیسیوں کے تحت نجی کمپنیاں جدید گودام تعمیر کریں گی اور ایک طے شدہ مدت کے لیے انتظام سنبھالیں گی۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) نظام کے ذریعہ ڈی بی ایف او ٹی طریقہ کے تحت گوداموں کی تعمیر کے لیے ضروری جگہ فراہم کرے گی۔ ڈی بی ایف اواو نظام کے تحت، نجی ادارے مطلوبہ جگہ فراہم کرتی ہیں اور تعمیراتی کام کرتی ہیں۔
یہ گودام پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی ریاستوں کے 80 مقامات پر 2,800 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جائیں گے۔ سائٹس کا انتخاب متعلقہ ریاستوں، نیتی آیوگ، وزارت خزانہ، وزارت ریلوے اور وزارت اسٹیل کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔
فصلوں کے قریب بنائے گئے جدید گودام بھی خریداری مراکز کے طور پر کام کریں گے۔ اس سے کاشتکار طویل فاصلے کا سفر کیے بغیر اپنی فصلیں فروخت کر سکیں گے۔ اس سے دیکھ بھال کے اخراجات کم ہوں گے۔ اس سے زرعی سامان کی نقل و حرکت میں تیزی آئے گی۔ تمام شعبوں میں کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، سٹیل کے گوداموں کی تعمیر کے لیے درکار جگہ روایتی گوداموں کے مقابلے میں 1/3 تک کم ہو جاتی ہے۔
*************
ش ح۔ ع ح
Uno-11632
(Release ID: 1869469)
Visitor Counter : 146