مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیاپوسٹ پے مینٹ بینک (آئی پی پی بی ) اورریزروبینک کے جدت طرازی کے مرکز (آربی آئی ایچ) نے مالی مصنوعات  اورخدمات میں اختراعات کے لئے تعاون کیا

Posted On: 19 OCT 2022 9:03PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ پے مینٹ  بینک (آئی پی پی بی ) اورریزروبینک کے جدت طرازی کے مرکز (آربی آئی ایچ )نے آپس میں تال میل قائم کیاہے تاکہ پورے ملک کے معاشرے کے بڑے طبقوں کو مالی طریق کار تک رسائی میں اضافے کی غرض سے اپنی کوششوں پرتوجہ مرکوز کی جاسکے ۔ اورایک ارب ہندوستانیوں کو بلارکاوٹ مالی خدمات فراہم کی جاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XBGT.jpg

گزشتہ تیس برسوں کے دوران ، بھارت میں مستحکم اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ گزشتہ  دہائی میں ، ملک نے ڈیٹا کے کم لاگت کے استعمال سے موبائل ٹیکنولوجی میں تیزی سے ترقی اورعوام الناس کے ذریعہ اسے اختیارکئے جانے کا مشاہدہ کیاہے ۔ البتہ ، اب بھی آبادی  کے بڑے طبقات اوربہت چھوٹے  اورچھوٹے کاروباری ادارے ایسے بھی ہیں ، جنھیں لازمی مالی خدمات اورمہارت تک محدود رسائی حاصل ہے ۔

مالیات تک عام رسائی ، سماج کی سبھی کی شمولیت  والی ترقی کے لئے اہمیت کی حامل ضروریات میں سے ایک ہے اوراسی سلسلے میں آئی پی پی بی ، اورآربی آئی ایچ ، گاہکوں کی جگہوں پرہی ڈجیٹل پرمبنی خدمات فراہم کرکے موجودہ  خامیوں کو دورکرنے کی غرض سے ، اختراعی مصنوعات اورپیش کش  کی منصوبہ بندی ، ڈیزائن تیارکرنے اوراسے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا کام انجام دیں گے ۔آئی پی پی بی اورآربی آئی ایچ کے درمیان تعاون کی بدولت عوام الناس پراثرانداز ہونے والے پروجیکٹوں پرکام کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ ، آئی پی پی بی ، آربی آئی ایچ کی سربراہی  میں قومی اہمیت کے حامل اقدامات کے بارے میں آربی آئی ایچ کے ساتھ سرگرمی سے شرکت کرے گااور اس میں حصہ داری کرے گا۔

آربی آئی ایچ کے سی ای او جناب راجیش بنسل نے کہا:‘‘ آربی آئی ایچ میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں گاہکوں کو مرکزی حیثیت دیئے جانے پرخاص طورپر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ بھارت کا مضبوط ڈجیٹل ذخیرہ ہمیں ایک منفرد موقع  فراہم کرتاہے کہ ہم ، سبھی لوگوں کو ملک کے مالی احاطے کے اندر لے کرآئیں۔ مجھے آئی پی پی بی کے سابق ہمارے تعاون اوراشتراک سے پیداہونے والے مواقع اور بھارت کے شہریوں کے لئے پیداکئے جانے والے اثرات ان دونوں کے بارے میں بہت خوشی ہے ۔

آئی پی پی بی کے ایم ڈی اورسی ای او جناب جے وینکٹ رامو نے اس ساجھیداری کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ :اپنے آغاز سے ہی ، آئی پی پی بی ، کم آمدنی والے سبھی افراد اورایسے طبقات میں ، جن کے بینکوں میں کھاتے برائے نام ہیں ، مالی شمولیت  کو فروغ دینے کے تئیں عہد بندہے ۔ اوراس مقصد کے لئے ڈاکخانوں اورٹیکنولوجی سے لیس بینکنگ طریق کارکے بے مثال نیٹ ورک کو بروئے کارلایاجارہاہے ۔ آربی آئی ایچ کے ساتھ ساجھیداری ، آئی پی پی بی کے سفرمیں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، تاکہ اس کے ڈجیٹل نیٹ ورک اورفزیکل نیٹ ورک کو ایک ارب ہندوستانی عوام کو جامع ، گاہکوں پرمرکوز اوراستعمال میں آسان ڈجیٹل طریقہ کارفراہم کرنے کی غرض سے بروئے کارلایاجاسکے ۔

 

آربی آئی ایچ کے بارے میں

ریزروبینک کااختراعی مرکز –آربی آئی ایچ ، ریزروبینک آف  انڈیا (آربی آئی ) کا ایک مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ ہے ۔ جسے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے اور اس کے لئے شمولیت  پیدا کرنے کی غرض سے قائم کیاگیاہے ، جس سے پورے مالی شعبے میں جدت طرازی اور اختراعات کے کاموں میں تیزی لائی جاسکے ۔ آربی آئی ایچ ، مالیاتی ایکونظام کے سبھی متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کے مابین ایک مشترکہ وژن کو استقامت فراہم کرنے کی غرض سے پلیٹ فارم فراہم کرے گااور بھارت کے مالی شعبے میں سب سے زیادہ توجہ طلب امورکو حل کرتے ہوئے ، جدت طرازی سے متعلق حکمت عملیاں مرتب کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

 

آئی پی پی بی کے بارے میں

انڈیا پوسٹ پے مینٹس بینک (آئی پی پی بی) کو مواصلات کی وزارت کے ڈاکخانے اورپوسٹ کے محکمے کے تحت قائم کیاگیاہے جس کے صدفیصد حصص کی ملکیت حکومت  ہند کے پاس ہے ۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یکم ستمبر 2018کو آئی پی پی بی کا آغاز کیاتھا۔ اس بینک کو بھارت کے عام لوگوں کے لئے سب سے زیادہ قابل رسائی ، کفایتی اوربھروسے مند بینک بنانے  کے وژن کے ساتھ قائم کیاگیاہے ۔ آئی پی پی بی کی بنیادی ذمہ داری ، ایسے علاقوں میں ، جہاں بینکوں کی سہولت بالکل فراہم نہیں ہے یا جہاں بینکوں کی سہولت بہت کم دستیاب ہیں ، رکاوٹوں کو دورکرنااور ہرشخص تک ان سہولیات کی رسائی کویقینی بناناہے۔ اوراس مقصد کے لئے 1,60,000ڈاک خانوں (دیہی علاقوں میں 1,45,000 ڈاک خانے ) اورچارلاکھ پوسٹل ملازمین پرمشتمل ایک نیٹ ورک کو بروئے کارلا یاجارہاہے۔آئی پی پی بی ، 13زبانوں میں دستیاب ، معلوماتی دستاویزات کے توسط سے بینکنگ سے متعلق   سادہ اورکفایتی طریق کار فراہم کرتاہے ۔ آئی پی پی بی ، نقدی کے کم استعمال والی معیشت کو رفتار فراہم کرنے اورڈجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہدبندہے ۔ بھارت اس وقت  خوشحال بنے گا جب بھارت کے ہرشہری کو مالی اعتبار سے محفوظ اوربااختیاربنانے کی غرض سے مساوی مواقع  فراہم ہوں گے ۔ ہمارا نعرہ ہے :‘‘ہرگاہک اہم ہے ، ہرلین دین کی اہمیت ہے اوربینک میں جمع ہررقم بیش قیمتی ہے۔’’

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11629



(Release ID: 1869459) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi