کانکنی کی وزارت

کانکنی کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے کولکاتہ میں بھارت کےارضیاتی جائزے (جی ایس آئی ) کی کارکردگی کا جائزہ لیا


جی ایس آئی پر ارضیاتی جائزوں میں بہترین عالمی طور طریقے اپنائے جانے پر زور دیا

Posted On: 19 OCT 2022 6:21PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج کولکاتہ میں بھارت کے ارضیاتی جائزہ جی ایس آئی کے سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ جی ایس آئی کے سینئر افسروں کے ساتھ ساتھ جی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس راجونے کانکنی کے وزارت کے سکریٹری کا خیر مقدم کیا ۔اپنے خیر مقدمی خطاب میں جی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل نے جی ایس آئی کی بڑی ترجیحی کارروائیوں اور حصولیابیوں کی وضاحت کی ۔ڈاکٹر راجو نے کہا کہ جی ایس آئی کے ذریعہ کئے گئے سبھی وعدوں کو بیس لائن جائزے اور معدنیات کے دریافت سے متعلق اعلیٰ ترجیحی شعبوں کو بروقت پورا کیا جائے گا۔ کانکنی کے سکریٹری کو  جی ایس آئی کے مجموعی کارروائیوں اور حصولیابیوں کے بارے میں بھی ڈی ڈی جی، پی ایس ایس –پی اینڈ ایم جناب است ساہا کے ذریعہ تفصیلی پرزینٹیشن سے واقف کرایا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6AH.jpg

 

میٹنگ کے دوران جناب وویک بھاردواج نے جی ایس آئی نے افسروں کے ساتھ بہت ہی مفید اور کھلی بات چیت کی وہ جی ایس آئی کے مختلف امور کے تعلق سے ہوئی بات چیت میں نہایت انہماک سے شامل ہوئے اور انہوں نے اہم بیس لائن جائزے کے کاموں   کی عمل آوری تکمیل پر زور دیاجس میں نیشنل جیو کیمیکل میپنگ (این جی سی ایم) نیشنل جیو فیزیکل میپنگ (این جی پی ایم) اور نیشنل ایرو جیو فیزیکل میپنگ پروگرام(این اے جی ایم پی) شامل ہیں جنہیں مخصوص وقت میں پورا کیا جائےگا ۔ انہوں نے افسران کو سرحدوں سے باہر دیکھنے کا مشورہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں ارضیاتی  جائزے کے ذریعہ کی جانے والی پیشرفت اور اہمیت کے حامل علاقوں کو دریافت کرنے کے لیے مطالعاتی گروپ بنائے جا سکتے ہیں۔کانکنی کے سکریٹری نے جی ایس آئی کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا میں دستیاب بہترین طور طریقوں کو اپنائے اور اس پر جدت کاری کرنے کی کوشش کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CGCG.jpg

 

خصوصی مہم دوئم کے تعلق سے کانکنی کے سکریٹری نے  سبھی کو ہدایت دی کہ وہ نہایت سنجیدگی کے ساتھ مہم میں شامل ہیں ۔انہوں نے خصوصی مہم دوئم کو کامیاب بنانے کے لئے جی ایس آئی میں انجام دئے گئے کاموں کا بذات خود بھی معائنہ کیا ۔ ڈی جی جی ایس آئی نے سکریٹری موصوف کو اس بات سے بھی واقف کرایا کہ خصوصی مہم دوئم نہایت جوش و خروش کے ساتھ نافذ کی جارہی ہے اور اس کا مستقبل بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اپنے اختتامی کلمات میں جناب وویک بھاردواج نے جی ایس آئی سینٹر ل ہیڈکوارٹر س دفتر  کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 172 سال پرانی تنظیم ہونے کے باوجود ارضیاتی سائنس کے شعبہ میں بہترین کارکردگی لانے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس شعبہ میں اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ مہارت کا نشانہ طے کرےگی ۔انہوں نے کانکنی کی وزارت کی طرف سے انتظامی ،پالیسی اور مالی معاملات میں سبھی ممکنہ مدد اور تعاون کے عہد کا بھی اعادہ کیا۔

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11638



(Release ID: 1869458) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi