مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

صفائی کے لیے خصوصی مہم 2.0: ٹیلی کام کے محکمہ کی طرف سے  اپنائے  گئے بہترین طور طریقے

Posted On: 19 OCT 2022 8:10PM by PIB Delhi

اکتوبر 2022 کے مہینے میں حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں میں خصوصی مہم 2.0 چلائی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ ملک بھر میں ماتحت/ منسلک/ علاقائی دفاتر میں سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

محکمہ ٹیلی کام، وزارت مواصلات نے متاثر کن مقداری اہداف کے علاوہ، سنچر بھون کمپلیکس میں کچھ بہترین طورطریقوں کو اپنایا ہے جن کے  امید افزا نتائج پہلے سے ہی دکھ رہے ہیں۔ ان میں حسب ذیل شامل ہیں:

 

(i)

سنچار بھون کمپلیکس میں پلاسٹک کے پینے کے پانی کی بوتلوں کے استعمال کو روکنا۔

 

 

 

(ii)

سنچار بھون کمپلیکس میں پلاسٹک کے فولڈرز کو ماحول دوست ری سائیکل شدہ کاغذی فولڈرز سے بدلنا۔ 

(iii)

 

ہر کام کے دن دوپہر کو ایک خاتون ڈاکٹر کی مشاورتی خدمات دستیاب۔ یہ سنچار بھون کمپلیکس میں تعینات 900 ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کی صحت اور صفائی کے لیے یہ ایک اعزاز ہے۔

 

 

(iv) دفتر کے احاطے کی خصوصی صفائی کے لیے ہر جمعہ کی دوپہر کو وقت مختص کرنا۔

(v) تہہ خانے میں جمع کباڑ کو صاف کرنا اور اسے تفریحی کلب میں تبدیل کرنا۔

 

 

افتتاح                                                                                 پہلے

 

افتتاح کے بعد

(vi) پارکنگ لاٹ سے متصل جگہ کو ایک جدید کینٹین میں تبدیل کرنا جو جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔

 

 

میں بعد                                                      پہلے

 

    

 

اس کے علاوہ، خصوصی مہم 2.0 کے دوران مندرجہ ذیل ’پائلٹ پروجیکٹس‘ شروع کئے گئے ہیں:

 

 

(a)

پلاسٹک پین  کو ماحول دوست ری سائیکل پین سے تبدیل کرنا۔

 

(b)

خواتین کے واش رومز میں سینیٹری نیپکن پیڈ ڈسپنسر کی فراہمی۔

 

 

 

آفس چیمبرز میں تمام لائٹس/دیگر برقی آلات کو سوئچ آن اور سوئچ آف کرنے کے لیے موشن سینسر ڈیٹیکٹر  کاانتظام۔مواصلات کے محکمہ کے سی پی ایس ایز/ علاقائی دفتر سمیت دیگر تمام دفاتر میں جہاں بھی ممکن ہو مذکورہ بالا بہترین طریقوں کوکی توسیع کرنے اور اسے دوہرانے کی تجویز ہے۔

 ****

 

ش ح۔ ع ح

Uno-11631



(Release ID: 1869455) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi