عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی حکومت کے  پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی لانے کے مقصد سے واحد مربوط پنشن یافتگان کے پورٹل کا آغاز کیا


اسٹیٹ بینک آف انڈیا  اپنے پنشن سیوا پورٹل کو ریکارڈ وقت میں بھوشیہ کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے  پنشن تقسیم کرنے والا  پہلا بینک بن گیا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  17 پنشن کی تقسیم کرنے والے تمام بینکوں کی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا  جنہوں نے ملازمت سے  سبکدوشی کے لئےپنشن کی تقسیم کے بینک کے انتخاب میں مدد کرنے کے لئے اپنی  ڈیجیٹل پہل اور مصنوعات کی نمائش کی

وزیرموصوف نے تجربات کے اشتراک اور حکمرانی میں اصلاحات کے لئے مشورہ دینے کی خاطر سال 20-2019، 21-2020اور22-2021 کے لئے 15 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو انوبھو  ایوارڈ سے نوازا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اگلے ایک سال میں سبکدوش ہونے والے تقریباً 900 افسران کے لئے سابقہ سبکدوشی سے متعلق مشاورتی خدمات کا بھی افتتاح کیا،اب تک 47پی آر سی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاچکا  ہے

Posted On: 18 OCT 2022 5:26PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت ، ارضیاتی سائنس ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  بھارتی اسٹیٹ کی مدد سے تیار کئے گئے سنگل انٹگریٹیڈ پنشن پورٹل ‘بھوشیہ’ کا افتتاح کیا جس کا مقصد مرکزی حکومت   کے پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ بقیہ سبھی 16 پنشن کی تقسیم کرنے والے بینک اب  بھوشیہ کے ساتھ  اپنے  انضمام کی شروعات کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ بھوشیہ 9.0  کے ورژن آ ج  پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ساتھ انضمام کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنشن کی ادائیگی اور ٹریکنگ نظام کے لئے پورٹل  بھوشیہ   کو ایس بی آئی کے پنشن پورٹل کے ساتھ انضمام کیا جارہا ہے  اور یہ پنشن یافتگان کو ایک ہی لاگنگ کے ساتھ ایک ہی مقام پر تمام معلومات اور خدمات حاصل کرنے میں اہل بنائے گا۔ اس انضمام کے تمام مراحل کی تکمیل پر سبکدوش  افراد آن لائن پینشن کھاتہ کھولنے کے لئے بینک اور شاخ کا انتخاب کرسکتے ہیں اپنی ماہانہ پنشن  پرچی فارم16، لائف  سرٹی فکیٹ کی صورتحال کی جانچ کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ  بھوشیہ کے  ذریعہ اپنے پنشن  کی تقسیم کرنے والےبینک  کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےبتایا کہ بھوشیہ کو حال ہی  میں نیشنل  ای گورننس سروس ڈلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) کے ذریعہ  حکومت ہند کے تمام سیوا پورٹلوں میں تیسرے زمرے کےپورٹل کے طور پر توثیق کیاگیا ۔ اس لئے پنشن  اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے بھوشیہ کے ساتھ انضمام کےلیے   شروع سے آخر تک  ڈیجیٹائز پورٹل کو بیس پورٹل کے طور پر منتخب کیا جو آخر کار تمام    مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لئے سنگل ونڈی بن جائے گا۔   سی پی ای این جی آر اے ایم ایس ، انوبھو ، انودان،  سنکلپ  اور پنشن  ڈیش بورڈ جیسے   پورٹلوں کو اب  بھویشہ ونڈو کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ  یکم جنوری 2017 سےمرکزی حکومت کے تمام محکموں کے لئے بھوشیہ پلیٹ فارم لازمی کردیاگیا ہے اور  فی الحال اس سسٹم کو 97 وزارتوں، محکموں کےاہم سکریٹریٹ    سے متصل  815 دفافتر سمیت 7902 ڈی ڈی او میں کامیابی سے نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج کی تاریخ میں بھوشیہ یعنی  جاری کئے گئے پی پی او پر ایک لاکھ 74 سے  زیادہ معاملوں پر کارروائی کی گئی ہےجس میں ایک لاکھ سے زیادہ ای- پی   پی او  شامل ہیں۔

یہاں پہنچنے پروزیر موصوف  نے پنشن  کی تقسیم کرنے والے بینک کی نمائش  کا افتتاح کیا جس میں تمام 17  پنشن کی تقسیم کرنے والے بینکوں نے سبکدوش  سرکاری افسران کے لئے  اپنی ڈیجیٹل مہمات اور اشیا  کی نمائش کے لئے حصہ لیا۔ پنشن محکمے کےذریعہ   پنشن  کھاتہ کھولنے کے وقت سبکدوش ملازمین کو  ایک مطلع  کردہ   فیصلہ لینے میں اہل بنانے کے لئے اپنی پہلی پہل تھی۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  سال 20-2019 ، 21-2020 اور 22-2021  کے لئے 15 ایوارڈ یافتگان کو انوبھو  ایوارڈ سےنوازا گیا، کووڈ19 وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے  انوبھو ایوارڈ کی تقریب کا   انعقاد نہیں ہوپایا تھا ۔  پنشن اور  پنشن یافتگان  کی فلاح و بہبود  کےمحکمے کی جانب سے 2015 میں وزیراعظم کی ایما پر  انوبھو پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس پورٹل میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش افراد کے لئے ایک موقع فراہم  کیاگیا ہے تاکہ وہ  حکومت میں کام کرنے کے اپنے تجربات کا اشتراک کریں اور حکمرانی میں بہتری کے لئےتجاویز پیش کریں۔  2016 سے  انوبھو ایوارڈ تقریب کی شروعات کی گئی تا کہ  سبکدوش  سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کے بعد سرکاری تجربات کو مشترک کرنے کے لئے  ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اگلے سال ایک سال میں سبکدوش ہونے والے تقریباً900 افسران کے لئے  سبکدوشی سے قبل  مشاورت کا بھی افتتاح کیا۔ پنشن کی تقسیم کرنے والےتمام بینکوں کے لئے ایک نمائش کے لئےانعقاد کیا گیا تھا تاکہ  تمام شرکا کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو دکھا سکیں جو ایک سال میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ فلاحی اقدامات  کے طور پرحکومت ہند کے سبکدوش ملازمین کے فائدہ کے لئے سبکدوشی کےقبل مشاورت (پی آر سی)  ورکشاپ کا انعقاد کرتا ہے۔  سبکدوش ملازمین کےساتھ یہ ورکشاپ (i) بھوشیہ پر سبکدوش ملازمین کے ذریعہ پنشن کاغذات  کے آن لائن اندراج (ii)ریٹائرمنٹ کے فوائد  (iii)ڈی ایل سی اور چہرے کے پہنچان کی ٹکنالوجی اور (iv) سبکدوش ہونے والےملازمین کو متاثر کرنے والے انکم ٹیکس ضوابط پر مرکوز  تھی۔

**********

ش ح۔ع ح - ج

Uno11599


(Release ID: 1869413) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi