وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے گاندھی نگر میں بنگلہ دیش، انگولا، جنوبی افریقہ، عوامی جمہوریہ کانگو اور پیراگوے کے وفد کے قائدین سے ملاقات کی

Posted On: 19 OCT 2022 6:39PM by PIB Delhi

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 19 اکتوبر 2022 کو گجرات کے شہر احمدآباد میں 12ویں دفاعی ایکسپو کے شانہ بہ شانہ انڈین اوشن ریجن پلس (آئی او آر +) اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کے دوران بحر ہند کے خطہ میں مشترکہ خطرات اور ان کے حل کے لیے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیےگئے۔

آئی او آر+ اجتماع کے علاوہ، وزیر دفاع نے 19 اکتوبر 2022 کو  بنگلہ دیش، انگولا، جنوبی افریقہ، عوامی جمہوریہ کانگو اور پیراگوے کے وفد کے قائدین، جو دفاعی ایکسپو میں شرکت کرر ہے ہیں،  کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا۔ میٹنگوں کے دوران، جناب راجناتھ سنگھ نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے سلامتی مشیر میجر جنرل طارق احمد صدیقی؛ جمہوریہ کانگو کے منسٹر آف نیشنل ڈفینس اور ہوم لینڈ ویٹرنس جناب جواو ارنیسٹو دوس سانتوس؛ جمہوریہ جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع اور معمر فوجی افسر محترمہ تھانڈی موڈیسے؛ پیراگوے کی نائب وزیر دفاع محترمہ گلاڈِس آرسینیا روئز پیکی اور عوامی جمہوریہ کانگو  کےمنسٹر آف ڈفینس اور وار ویٹرنس جناب گلبرٹ کابندا کرہینگا سے ملاقات کی۔

میٹنگوں کے دوران دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات عمل میں آئے اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے لیے مختلف مواقع کی شناخت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

***************

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11617



(Release ID: 1869311) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi