بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھادی کے لیے عمدگی کا مرکز (سی او ای کے) اوکھلا این ایس آئی سی ، نئی دہلی  میں 20 سے 23 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والی ایک 4 چار روزہ تقریب ’انڈیاکرافٹ ویک‘ کے چوتھے ایڈیشن کے دوران کھادی کے لیے ڈیزائن ڈائریکشن کی نمائش کرے گا

Posted On: 19 OCT 2022 2:43PM by PIB Delhi

کھادی ساخت، وزن اور کپڑے کے لحاظ سے ایک متنوع کپڑا ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے فیشن کے ذریعہ ملک کے تغیر میں کھادی کے کردار پر زور دیا ہے۔ کھادی کی ہمہ گیریت کے بارے میں عوام کی ایک بڑی آبادی کو بیدار کرنے کی ہماری کوششوں کے تحت، کھادی کے لیے عمدگی کا مرکز (سی او ای کے )  نئی دہلی کے اوکھلا این ایس آئی سی علاقہ میں 20 سے 23 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والی ایک 4 چار روزہ تقریب ’انڈیا کرافٹ ویک‘ کے چوتھے ایڈیشن کے تحت ، اسٹال ڈی -1 میں کھادی کے لیے ڈیزائن ڈائرکشن کی نمائش پیش کر رہا ہے۔

کھادی کے لیے عمدگی کا مرکز ، تجربات، اختراع اور ڈیزائن تیار کرنے کا ایک مرکز ہے جسے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کے تعاون سے چلایا جاتا ہے  ، اور اس کا مقصد کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کو تعاون فراہم کرنا ہے۔مرکز کھادی کو وضع دار اور نوجوانوں کے لیے پسندیدہ کپڑا بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مرکز نے اس کے لیے دہلی کو ہب اور بنگلورو، گاندھی نگر، کولکاتا اور شیلانگ کو اسپوک کے طور پر منتخب کیا ہے۔

کھادی سمواد- آگے کا راستہ کھادی کے اداروں کے لیے ڈیزائن ڈائرکشن کے طور پر چار داستانیں پیش کرے گا۔ چار مختلف ڈیزائن کھادی متنوع خصوصیات کو رنگین پیلیٹ، چھپائی، بنائی کے ڈھانچے اور سرفیس تکنیک  کے حوالے سے سامنے لائیں گے تاکہ ہاتھ سے تیار کپڑوں کی قدروقیمت میں اضافہ ہو سکے۔نیل راگ قدرتی نیلے رنگ ’انڈیگو‘ کو دکھاتا ہے، جو مختلف احساسات کے ساتھ نمایاں طورپر نظرآتا ہے۔ ابھرک تھیم راجستھان کے شیکھاواٹی علاقہ کی حویلیوں کی دیواروں کی نقاشی سے متاثر ہے۔ سرشٹی، جس کے معنی ’کائنات‘ کے ہیں، کھادی کے سفید سے رنگین ہونے کے سفر کو دکھاتا ہے۔کشش معدنیات پر مبنی فطری رنگ ہے۔ اس کے چارکول رنگوں کی خوبصورتی  کی تعریف ہلدی پیلے اور گہرے لال رنگ جیسے فطرے رنگوں کے ساتھ کی جاتی ہے۔ یہ تصور پیش کیا گیا ہےکہ یہ ڈیزائن ڈائرکشن نوجوانوں کو راغب کرنے کے لیے رائج الوقت اور وضعدار کپڑے بنانے میں کھادی کے اداروں کو اہل بنائیں گے۔ اس کے علاوہ موضوعاتی نمائش گھریلو اور ملبوسات کے شعبہ میں سی او ای کے کے ذریعہ انجام دیے گئے کاموں بھی پیش کرے گی۔

 

 

 

***************

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11604


(Release ID: 1869288) Visitor Counter : 146
Read this release in: English , Hindi , Telugu