بجلی کی وزارت

بکسر تھرمل پاور پلانٹ کی مالی اعانت کے لیے آر ای سی اور پی ایف سی نے ایس ٹی پی ایل کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

Posted On: 19 OCT 2022 3:32PM by PIB Delhi

بجلی کی وزار ت کے تحت مرکزی پبلک سیکٹر کے ادارے –سی پی ایس ای ، رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن –آر ای سی لمٹیڈ  اور پاور فائننس کارپوریش لمٹیڈ(پی ایف سی)نے کوئلہ پر مبنی بکسر تھرمل پاور پروجیکٹ (بی ٹی پی پی)میں 660 میگا واٹ کی دو اِکائیوں کی مالی اعانت کے لئے ایس جے وی این تھرمل پرائیویٹ لمٹیڈ(ایس ٹی پی ایل)کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔اس مفاہمتی عرضداشت پر پی ایف سی کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر ایس ڈھلوں، ستلج تھرمل پاور کارپوریشن کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب این ایل شرما،  رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن کے ڈائریکٹر (مالیات)جناب اجوئے چودھری اور الیکٹری فکیشن کارپوریشن کے ڈائریکٹر (تکنیکی)جناب وی کے سنگھ و دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے آر ای سی کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا کہ یہ بجلی اور توانائی سیکٹر کی ترقی کے لئے ایک بڑی ساجھے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے، جو آنے والے برسوں کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی طورپر فائدہ مہیا کرے گا۔

ستلج تھرمل پاور کارپوریشن، تھرمل پرائیویٹ لمٹیڈ ، ایس جے وی این لمٹیڈ(بجلی وزارت، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول میں مرکزی پبلک سیکٹر کا منی رتن ادارہ )کی 100 فیصد مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ ایس ٹی پی ایل موجودہ وقت میں کوئلہ پر مبنی بکسر تھرمل پاور پلانٹ (بی ٹی پی پی)660 میگاواٹ کی دو اِکائیوں کو شروع کررہا ہے، جو ہندوستان کے مشرقی بجلی سیکٹر کے اعتماد میں بہتری لانے اور بہار ریاست کو بجلی مہیا کرنے کے مقصد سے انتہائی اہم تکنیک پر تیار کیا گیا ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔ پروجیکٹ کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا گیا تھا۔

پروجیکٹ پر آنے والی کل ممکنہ لاگت12,172.74کروڑ روپے ہے، جس میں 8520.92کروڑ روپے کے قرض کی ضرورت ہے۔ مفاہمتی عرضداشت کے مطابق قرض کے لئے ضروری رقم کا انتظام آر ای سی اور پی ایف سی کے ذریعے مالی اعانت سے کی جائے گی۔

************

 

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11606



(Release ID: 1869279) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi