صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
این ایچ اے نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کے نفاذمیں تیزی لانے کے لیے این اے بی ایچ کے ساتھ ہاتھ ملایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2022 6:21PM by PIB Delhi
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) اور نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز(این اے بی ایچ) ۔کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ایک جزوی بورڈ نے صلاحیت سازی، صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ، صلاحیت سازی،خبروں کی نشرواشاعت، کیو سی آئی (این اے بی ایچ)، منظوری اور اے بی ڈی ایم کے معیارات کو فروغ دینے، تکنیکی مدد، اسٹیک ہولڈر کی حمایت اور این اے بی ایچ اور این ایچ اے کے مختلف اقدامات کے لیے مجموعی طور پر آگاہی پیدا کرنے کے لئےکیا گیا ہے۔
این اے بی ایچ کے پاس صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے ایک وسیع اور موثر معیار کا فریم ورک اور ایکریڈیشن سسٹم ہے۔ اس مفاہمت نامے کے مطابق این اے بی ایچ، اے بی ڈی ایم کی ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹریشن(ایچ ایف آر) پر اپنی تسلیم شدہ/مصدقہ سہولیات اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹریشن(ایچ پی آر) پر ان زمروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں وغیرہ کی آن بورڈنگ میں حوصلہ افزائی کرے گا اور مدد فراہم کرے گا۔
اس تعاون کے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے،این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا: "آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ، ہم نے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے تمام اسٹیک ہولڈرس کو ایک ساتھ لانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے کے لیے اس پرجوش سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ہدف اے بی ڈی ایم کے اہم کاموں ، فوائد اور صلاحیت کو عوامی اور نجی شعبےکی طبی سہولیات اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد تک پہونچانا ، انہیں حساس بنانا اور اے بی ڈی ایم کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لئے تیار کرنا،ان کے درمیان ا ین اے بی ا یچ کی مضبوط موجودگی کا فا ئدہ اٹھانا ہے‘‘۔
اس موقع پر این بی ایچ کے چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ورما نےخطاب کرتے ہوئے کہا – ’’این اے بی ایچ معیاری صحت کی دیکھ بھال کو قطار میں کھڑے آخری آدمی تک پہنچانے کے مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔این ایچ اے کے ساتھ یہ تعاون ٹیئر 2 او ر ٹیئر 3 شہروں میں واقع صحت کی دیکھ بھال کرنے والی چھوٹی تنظیموں کو بھی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا فائدہ پہنچانے میں مدد اور حوصلہ افزائی کرے گا۔یہ عوام تک معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے مشن کو پھیلائے گا اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ہندوستان کو عالمی رہنما بننے میں مدد کرے گا‘‘۔
اس کے علاوہ ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو تیزی سے اپنانے اور اس کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اے بی ڈی ایم سے وابستہ معیارات کو شامل کرنے کے لئےاین اےچ اے و این اےبی ایچ طبی سہولیات سے متعلق باہمی طور پر صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے ایکریڈیٹیشن کے معیارات اور درجہ بندیوں کی توسیع کریں گے۔
**********
ش ح ۔ س ک۔ف ر
U.No:11597
(ریلیز آئی ڈی: 1869152)
وزیٹر کاؤنٹر : 191