نیتی آیوگ
گجرات کے مثالی اے ٹی ایل طلباء اور اساتذہ کی عزت افزائی
Posted On:
18 OCT 2022 7:35PM by PIB Delhi
گجرات: مثالی نوعیت کے اقدام کے طور پر ، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ، اور محکمہ تعلیم، گجرات کی ریاستی حکومت نے آج ریاست کے سب سے زیادہ اختراعی فکر کے حامل طلباء کی صلاحیتوں کا ، اے ٹی ایل مثالی نوجوان اختراع کاروں کے اعزاز کے لیے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے ذریعے اعتراف کیا۔ اس موقع پر جناب راجیو چندر شیکر، عزت مآب وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، حکومت ہند موجود تھے۔
اٹل انوویشن مشن نے ، اپنی فلیگ شپ پہل ‘اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل)’ کے ایک حصے کے طور پر جس کا مقصد اسکول کے بچوں میں اختراعات کو فروغ دینا ہے، حال ہی میں ملک کے طول و عرض میں 10,000 اے ٹی ایل قائم کرنے کا سنگ میل طے کرلیا ہے۔ ان میں سے 614 ریاست گجرات میں قائم ہیں۔ ثقافتی طور پرکاروباریت کے جذبے سے مالا مال، گجرات، اسٹوڈنٹ اسٹارٹ اپ اینڈ انوویشن پالیسی (ایس ایس آئی پی) کے ذریعے پوری تعلیمی برادری میں جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دے رہا ہے۔
مرکزی۔ریاست کی سطح پر شراکت کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، کرناوتی یونیورسٹی، گاندھی نگر میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں اے ٹی ایل کے 75 سرفہرست طلباء اور گجرات کے سرفہرست اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
سرفہرست 75 میں سے ہر ایک طالب علم کو ایس ایس آئی پی 2.0 کے تحت ریاستی حکومت گجرات سے 20,000 روپے کی گرانٹ ملے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ "ہندوستان کے ٹیکیڈ کی بنیاد نوجوان اختراع کاروں کے ذریعے رکھی جائے گی۔ اٹل ٹنکرنگ لیبز ایک منفرد پہل ہے جو اسکول کی سطح پر ٹیکنالوجی کی مہارتوں کا ایک گیٹ وے ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 سب سے واضح اصلاحات ہے جو ہندوستان میں طلباء کے مستقبل کو تشکیل دے گی۔ ہنر مندی این ای پی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ٹیکنالوجی میں بہت سارے مواقع کی وجہ سے یہ ایک نوجوان ہندوستانی بننے کا ایک بے مثال وقت ہے۔
مشن ڈائرکٹر، اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے اپنی تقریر میں کہا ‘‘ہم ایک نظریہ کےسفر کو خوشگوار تر بنانا چاہتے ہیں۔ گجرات اے ٹی ایل طلباء کو انعام دینے والی پہلی ریاست ہے تاکہ وہ اپنی اختراعات کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ ایس ایس آئی پی نے اسکولوں میں پیٹنٹ کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اے ٹی ایل ایس میں، ایک کے بعد ایک سامنے آتے رہتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے حقیقی زندگی میں مسلسل مسائل پیش آتے رہتے ہیں ۔ نوجوان اب اس کی قابلیت اور اختراع کاری سے روشناس ہونے کے لئے بے چین ہیں۔’’
کمشنر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات ایم ناگراجن نے اختراع کی حمایت کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ، ‘‘ہمیں مقامی زبان میں اختراع کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں گجرات میں تمام طلباء اور اختراع کرنے والوں کے لیے ایک اختراعی کٹ شروع کرنے پر خوشی ہے۔ انوویشن کلب گجرات میں عوامی سطح پر احتراع کاری کی رفتار کو تیز کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ ہم گجرات کی ریاستی حکومت کی طرف سے خصوصی انعامات کا اعلان کر رہے ہیں۔
اعزازی تقریب کے بعد سب کے لیے گجراتی میں ایک انٹرایکٹو ڈیزائن تھنکنگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ اس تقریب میں ریاستی اور مرکزی حکومت کے سینئر معززین موجود تھے۔ تقریباً 300 طلباء، پرنسپل، اساتذہ اوراختراع کاری کے سرپرستوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.11590
(Release ID: 1869101)
Visitor Counter : 124