ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی اے کیو ایم ، قومی راجدھانی خطے اور متصل علاقوں میں دھان کی پُرال جلانے کے واقعات کی فعال  طورپر نگرانی کررہا ہے


پُرال جلانے کے مجموعی واقعات کم ہوکر  3431 ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں  ان کی تعداد   1695 تھی

سی اے کیو ایم نے ،قومی راجدھانی خطے کے  آلودگی کنٹرول  بورڈوں کے چیف سکریٹریوں   ، زراعتی سکریٹریوں  ، ماحولیاتی سکریٹریوں  اور  ممبر سکریٹریوں کے ساتھ  میٹنگیں کیں تاکہ فصل کٹائی کے  موجودہ سیزن کے دوران،   پرال جلانے  کے واقعات کی تعداد میں کمی لائی جاسکے

سی اے کیو ایم نے ، پرال جلانے کی روک تھام اور اس کے کنٹرول کے لئے ریاست مخصوص  ایکشن  پلان کے موثر نفاذ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا

ڈی سیز /ڈی ایمز کے ساتھ جائزے میں  فصل کی پرال کے انتظامیہ (سی آر ایم )، مشینری کا استعمال کرنے ،  آئی ای سی سرگرمیوں اور تادیبی  اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی

سی اے کیو ایم نے ڈی سیز /ڈی ایمز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام رپورٹ شدہ  جلانے کے واقعات کی، 24  گھنٹے کے اندر اندر  تصدیق کویقینی بنائے اور خَلاف ورز ی کرنے والوں  کے خَلاف سخت اقدام کریں

Posted On: 17 OCT 2022 6:11PM by PIB Delhi

ہوا کے معیارکے انتظامیہ کا  کمیشن ، قومی  راجدھانی خطے اور متصل علاقوں ( سی اے کیو ایم ) میں ،پنجاب کے چیف سکریٹریوں  ، قومی راجدھانی خطے کی ریاستی سرکاروں  ، زراعتی / ماحولیاتی سکریٹریوں اور  آلودگی کنٹرول کرنے کے بورڈ ( پی سی بیز) کے ساتھ مستقل بنیاد پر جائزہ لے رہا ہے  تاکہ قومی راجدھانی خطے  ( این سی آر ) اور پنجاب میں  کسانوں کے آگ لگانے کے واقعات سے  پیدا ہونے والے مسائل کو روکا جاسکے ۔ پنجاب کے 23 ضلع کلکٹروں / ضلع مجسٹریٹوں  (ڈی ایمز ) ، ہریانہ کے 22 ڈی ایمز / ڈی سیز اور اترپردیش ( یوپی ) کے قومی راجدھانی خطے کے اضلاع کے 8 ڈی ایمز / ڈی سیز کے ساتھ  ، 2022 میں دھان کی پرال کو جلانے کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایکشن پلان کی تیاری اور نفاذ  سے متعلق جائزہ میٹنگیں  بھی  حال ہی میں منعقدکی گئیں۔

جائزہ میٹنگوں  کے دوران  ، ڈی سیز  /ڈی ایمز نے  اپنی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور مطلع کیا کہ انہوں  نے اپنی سطح پر نیتی کے منعقدکرنے کے ساتھ ساتھ، نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں اور یہ کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں پرال کوجلانے کے معاملات میں  نمایاں کمی ہوگی۔

مزید برآں  ڈی سیز  نے،  دستیاب مشینری  کے استعمال  ، خاص  طورپر تمام  ہاٹ اسپاٹس  گاؤوں  میں  آئی ای سی کی سرگرمیوں   ،  اپنے اضلاع میں  ایکس  -سیتو  پروجیکٹوں کو  امداد فراہم کرنے  ،  کسان برادریوں  کے ساتھ با ت چیت کرنے سے متعلق  کئے گئے اقدامات کے بارے میں  تفصیل سے آگاہ کیا اور مزید مطلع کیا کہ وہ  جلانے کے واقعات  پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہریانہ ، پنجاب اوراترپردیش نے یقین دہانی کرائی کہ ایکشن پلان کے موثر نفاذ ،  سی آر ایم مشینری کے استعمال  ،  موثر عوامی مہم  اور سخت تادیبی کارروائی  کے ساتھ ،  وہ فصل کوجلانے کے واقعات میں  اس سال نمایاں کمی کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بات واضح کی گئی کہ پنجاب ، ہریانہ اوراترپردیش   (قومی راجدھانی خطہ ) میں تقریباََ  31700 کسٹم ہائرنگ مراکز  اور کوآپریٹوز  قائم کئے گئے ہیں نیز پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش کے  قومی راجدھانی خطوں میں استعمال کرنے کے لئے دو لاکھ سےزیادہ سی آر ایم مشینری دستیاب ہے۔ تعلیمی مہموں  ، آگاہی کے کیمپوں  اور طباعت  ،  الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ   تشہیر جیسی آئی بی سی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ریاستی سرکاروں کو صلاح دی گئی کہ ریاستی سطح /ضلعی سطح /سب ڈویژنل سطح /کلسٹر اور گاؤں کی سطح پر ایکشن  پلان میں بیان کردہ  نگرانی /تادیبی کارروائی کے طریق  کار کا موثر طورپر استعمال کیا جانا چاہئے۔

کمیشن ، ریاست  پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش  کے قومی راجدھانی خطے کے 8 اضلاع میں  ، ایک مہینے کے لئے  یعنی 15  ستمبر  2022 کے بعد سے ، دھان کی  پرال جلانے کے واقعات  کی فعال  طور پر نگرانی کررہا ہے۔ رواں  برس میں  ابھی تک  ان واقعات میں، گزشتہ برس میں اسی مدت کے دوران    3431 سے  کم ہوکر  1695 جلانے کے واقعات سامنےآئے ہیں۔

پنجاب میں  کسانوں پر جلانے کے مجموعی واقعات کی  جو  رپورٹ کی گئی ہے ان کی تعداد  1444 ہے جبکہ یہ 2021  میں  2375 کی تعداد میں تھی۔ ہریانہ میں  گزشتہ  برس میں  1026 کے مقابلے میں ا س برس  244 ،  اور اترپردیش  ( قومی راجدھانی خطہ )  میں   2021 کی اسی مدت کے دوران  آگ لگانے کے 30 واقعات کے مقابلے میں  5 واقعات سامنے آئے ہیں۔ دلی کے قومی راجدھانی خطے میں اس سال جلانے کے 2 واقعات  سامنے آئے ۔راجستھان کے قومی راجدھانی خطے کے  2 اضلاع  سےجلانے  کے کسی واقعے کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ کٹائی کے رواں سیزن کے دوران، دھان کی پرال جلانے کا پہلا واقعہ  پنجاب میں  15ستمبر کو ، ہریانہ میں 18 ستمبر کو ، اترپردیش کے قومی راجدھانی خطے کے اضلاع میں  30 ستمبر کودلی میں  5 اکتوبر کو رپورٹ کیا گیا۔

*************

ش ح۔اع ۔ رم

U-11538



(Release ID: 1868729) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi