ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے، ستمبر تک اسکریپ کی فروخت کے ذریعہ 2500 کروکڑروپے سے زیادہ  کی کمائی کی


ہندوستانی ریلویز ، ای –بولی کے ذریعہ اسکریپ کے مواد کو یکجا اور فروخت کرکے،وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے

Posted On: 17 OCT 2022 2:57PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلویز نے موجودہ مالی برس  22-2021 کے پہلے 6 مہینوں  میں  اسکریپ کی قابل ذکر  فروخت کی ہے۔اس فروخت کے ذریعہ  ہندوستانی ریلویز نے ستمبر  2022 تک مجموعی  طورپر  2582  کروڑروپے کمائے ہیں ، جو کہ گزشتہ مالی برس  22-2021 کی اسی مدت کے دوران 2003 کروڑ روپے  کی فروخت کے مقابلے میں  28.91 فیصد زیادہ ہے۔مالی برس  23-2022 کے لئےاسکریپ کی فروخت کے ذریعہ 4400 کروڑروپے حاصل کرنے کا نشانہ مقررکیا گیا ہے۔

تفصیلات

مالی برس : 22-2021

(روپے کروڑوں میں)

مالی برس : 23-2022

(روپے کروڑوں میں)

ہدف

4100

4400

 

ستمبر تک ہدف کا تناسب

1845

1980

 

ستمبرتک مجموعی فروخت

2003

2582

 

سن  22-2021 میں 360732 میٹرک ٹن کے مقابلے میں،  23-2022 میں  393421 میٹرک ٹن اسکریپ فروخت کیا گیا تھا۔  علاوہ ازیں  1751 ویگنس  ،  1421کوچز  اور 97 کی تعداد میں انجنوں کوبھی 23-2022 میں فروخت کیا گیا جبکہ 22-2021 میں  ستمبر  2022 تک 1835 ویگنس  ، 954 کوچز  اور 77 انجنوں کی فروخت کی گئی ۔

ہندوستانی ریلویز ، ای –بولی کے ذریعہ اسکریپ کے مواد کو اکٹھا اور فروخت کرکے،وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

غیر کارآمد/ اسکریپ ریلوے مواد کو یکجا کرنا اور اس کی فروخت کرنا ایک  جاری عمل ہے، جس کی علاقائی ریلویز اور  ریلوے بورڈ نے اعلیٰ سطح  پر نگرانی  کی جاتی ہے۔ تعمیراتی پروجیکٹوں میں  ،  اسکریپ عام طورپر ریل کے گیج  کی تبدیلی میں  پیدا ہوتا ہے۔ جاری شدہ  مستقل  طریقے  پرجن اشیا کو   اسکریپ کے لئے  الگ کیا جاتا ہے، وہ پٹریوں  پردوبارہ  استعمال کے قابل نہیں ہوتا ، انہیں ریلویز کی کوڈل گنجائشوں کے مطابق فروخت کیا جاتا ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔ رم

(18-10-2022)

U-11537

 



(Release ID: 1868718) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu