وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  گجرات کے گاندھی نگر میں موری تانیہ ، وسطی افریقہ جمہوریہ، گامبیا، گھانا، ایتھوپیا اور کیبوورڈے کے اپنے ہم منصبوں کےساتھ باہمی میٹنگیں کیں

Posted On: 17 OCT 2022 8:55PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گجرات کے گاندھی نگر میں  موری تانیہ ، وسطی افریقہ جمہوریہ، گامبیا، گھانا، ایتھوپیا اور کیبوورڈے کے اپنے ہم منصبوں کےساتھ باہمی میٹنگیں کیں ، جو وہاں ہندوستان۔ افریقہ دفاعی  مذاکرات اور دفاعی نمائش میں شرکت کررہے ہیں ۔ میٹنگوں کے دوران وزیر دفاع نے موری تانیہ کے وزیر دفاع میجر جنرل  ہنانا اولڈ سدی ، وسطی افریقی جمہوریہ کے وزیر دفاع جناب راموکس  کلیڈو  بیورو، گامبیا کے وزیر دفاع جناب سیرنگ موڈو نجے،  جمہوریہ گھانا کے وزیر دفاع جناب ڈومنک ادونا بنگاب نتی وول ، ایتھوپیا کے وزیر دفاع ڈاکٹر ابراہم بیلے اور کیبو ورڈے جمہوریہ کی وزیر دفاع محترمہ جینن تاتیانا سنتوش لیلس  کے ساتھ  میٹنگ کی۔

میٹنگوں کے دوران دفاعی تعاون کے تمام ترپہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراس بات پر خاص توجہ دی گئی کہ  ایسے مواقع کی نشاندہی کی جائے جس سے آپسی باہمی اشتراک کو وسعت ملے ۔

18 اکتوبر 2022 کو وزیر دفاع گاندھی نگر میں بھارت افریقہ دفاعی مذاکرات کی میزبانی کریں گے ۔ میٹنگ کے دوران بھارت اور افریقہ ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے امور پر غور وخوض کیا جائے گا ۔ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلانیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:11536


(Release ID: 1868705) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi