امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے ریاستی آفات رد عمل فنڈ (ایس ڈی آر ایف)کے تحت ناگا لینڈ کو 17.20کروڑ روپے کی پیشگی رقم جاری کرنے کی منظوری دی

Posted On: 17 OCT 2022 5:39PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ نے ریاستی آفات رد عمل فنڈ(ایس ڈی آر ایف)کے مرکزی حصے کی دوسری قسط کے طور پر 17.20کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔یہ رقم 2022کے مانسون سیزن کے دوران سیلاب اور زمینی تودہ کھسکنے کے مدنظر راحتی اقدامات شروع کرنے کے ضمن میں 23-2022 کے لئے پیشگی طور پر ناگا لینڈ کو جاری کی جائے گی۔

قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار کی ہمیشہ کوشش رہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران مرکزی سرکار ناگا لینڈ سمیت 24ریاستوں کو ایس ڈی  آر ایف  کے مرکزی حصے کی پہلی قسط کے طورپر 8764.00کرو ڑ روپے پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں میں زبردست سیلاب اور زمینی کٹاؤ کو دیکھتے ہوئے تین ریاستوں کو مرکزی حصے کی دوسری قسط کی شکل میں 827.60کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11524



(Release ID: 1868573) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu