کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان دنیا کو ہنر، پیمانے اور مہارت کا بے نظیر امتزاج پیش کرتا ہے: جناب پیوش گوئل


دنیاقابل استطاعت   قیمتوں پر نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ پائیداری سے منسلک  ہونا چاہتی ہے۔ وہ ہماری اختراعات اور باصلاحیت افراد کی وجہ سے ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے :جناب  پیوش گوئل

​​​​​​​آج دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہندوستان کےدرخشاں اورتابناک ہونے  کا وقت آ گیا ہے: جناب پیوش گوئل

Posted On: 16 OCT 2022 9:57PM by PIB Delhi

کامرس وصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت ، دنیا کو لیاقت ،صلاحیت ، پیمانے اور ہنرمندی کا ایک بے مثال امتزاج پیش کرتاہے ۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی (آئی آئی ٹی ) چنّئی کے مقام پرنالج پارٹ کا دورہ کرنے کا بعد ، طلباء کے ساتھ چیت کررہے تھے ۔

جناب گوئل نے کہاکہ آئی آئی ٹی –چنّئی  کا کیمپس ، حقیقت میں غیرمعمولی ہے ۔ یہ آرٹ کا ایک نمونہ ہے کیونکہ اکیلے سائنس ، اس مقام کی وضاحت اورشرع نہیں کرسکتی۔ سائنس ایک معاون ہے ، آرٹ یافن آپ سبھی کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ جس کی بدولت ہماری روزمرہ کی پیچیدگیوں اورمسائل کا آسانی سے سادہ حل تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

وزیرموصوف نے بھارت میں جدت طرازی اوراختراع کے زبردست امکانات کے بارے میں بات کی اورکہاکہ دنیا ، کفایتی قیمت پرپائیداری اورنئی نئی ٹیکنولوجیز کو بروئے کار لاناچاہتی ہے اور دنیا ، ہماری اختراعات اورباصلاحیت افراد کے گروپ کی وجہ سے بھارت کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا:‘‘بھارت کی مال کی تیاری اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پائیداری ، توانائی کی بچت  اوربرقی موبیلٹی کی ، ہروہ اختراع اورٹیکنولوجی جسے یہاں تیارکیاگیاہے ، دنیا میں زبردست مانگ ہے ۔’’

جناب گوئل نے کہاکہ بھارت ، ایک ارب سے زیادہ افراد پرمشتمل ایک زبردست مارکیٹ پیش کررہاہے اوریہ لوگ اب ٹیلی ویژن اوراسمارٹ فونز کے توسط سے پوری دنیا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ بھارت ، دنیا کے لئے خواہش مند اورامنگوں سے بھرپور سب سے بڑی آبادی والاملک ہے ۔وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگرکیاکہ دنیا ، اب اس بات کو تسلیم کرنے لگی ہے کہ بھارت کی تابناکی اورزبردست ترقی کا وقت اب آگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی ایک زبردست آبادی کے فائدے  ، ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی ہماری قوت کاایک اورسبب ہے ۔

دنیابھرکے ملک ، آج ہمیں اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ بھارت کے باصلاحیت افراد اورذہین افراد کے گروپ کے امتزاج کی وجہ سے ہماری طرف راغب ہورہے ہیں ۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں اورطلباء کے ہرگراں قدر تعاون کے لئے قوم ان کی شکرگزار رہے گی ۔ انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی امنگوں سے بھری اورخواہش مندآبادی کی بدولت انھیں بڑے پیمانے پرکوئی بھی کام کرنے کا فائدہ مل سکتاہے اور وہ جو بھی ٹیکنولوجیز وہ تیارکررہے ہیں اسے بروئے کارلاسکتے ہیں اوراپنے کام کے نتائج کی کفایتی طورپرحاصل کرسکتے ہیں ۔

جناب گوئل نے طلباء پرزوردیاکہ وہ ایک جرأت مندانہ وژن اوربڑا عزم کریں ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں ایک ملک کے طورپر بڑے ، بھاری بھرکم اوربے خوفی سے اہداف طے کرنے چاہیئں ،اور اس کا مخفف ہوناہے ‘‘بھاگ ’’۔ اوراب جب کہ ہم ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہیں اور اس ہدف کی حصولیابی کی جانب مل کر کے اجتماعی طورپرکوششیں کررہے ہیں ، اس لئے ہم سب کو اس سفرمیں شرکت کرنےکی ضرورت ہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ جدت طرازی یااختراع ، بنیادی اور سادہ سوچ اورغوروفکرہے جس کی بدولت مختلف النوع مسائل کے حل تلاش کئے جاتے ہیں اوراس کی وجہ سے ہمارے ملک اوردنیا کی مددہوتی ہے اورطلباء ، ان مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں، زبردست تعاون کرسکتےہیں ۔ اب جبکہ ہم ‘‘آزادی کا امرت کال’’ کی جانب تیزی سے گامزن ہیں ، یہ 25برس بھارت اوراس کے مستقبل کی توضیح کریں گے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11501



(Release ID: 1868442) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi