امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گوالیار ہوائی اڈے کے راج ماتا وجئے راجے سندھیا ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھا


جناب امت شاہ نے بھومی پوجن کیا اور 4,200 کروڑ روپے کے نل کے ذریعے پانی کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستفیدین کو گھر سونپے گئے

پچھلی حکومتوں نے برسوں اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو خستہ حالت میں رکھا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشامد کی سیاست میں شامل ہوئے بغیر ہماری اقدار کا یکساں احترام کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے

پچھلی حکومت کے دور میں 12 کلومیٹر فی دن کی رفتار سے قومی شاہراہیں بنتی تھیں، اب یہ 37 کلومیٹر فی دن ہے، پہلے 375 کلومیٹر فی سال ریلوے لائنیں بچھائی جاتی تھیں، اب یہ بڑھ کر 1458 کلومیٹر فی سال ہو گئی ہیں

اس سے قبل زرعی بجٹ 27,000 کروڑ روپے تھا، جسے وزیر اعظم مودی کے ذریعے بڑھا کر 1,24,000 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہر یا دیہات میں ہر غریب کو گھر فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

پچھلی حکومت نے مدھیہ پردیش میں تمام اسکیموں کو روک دیا تھا، لیکن دوبارہ وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب شیوراج سنگھ

Posted On: 16 OCT 2022 8:07PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش میں گوالیار ہوائی اڈے کے راج ماتا وجئے راجے سندھیا ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے بھومی پوجن کیا اور 4,200 کروڑ روپے کی مالیت کے نل کے پانی کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے مکانات مستفیدین کے حوالے کئے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JV4S.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حال ہی میں ملک کے 130 کروڑ عوام کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی بے پناہ عقیدت کے ساتھ مہاکال کی پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے برسوں اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو خستہ حالت میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشامد کی سیاست میں شامل ہوئے بغیر ہماری تمام اقدار کا یکساں احترام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GGCS.jpg

جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج ہوائی اڈے کی ایک جدید ترین ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا گیا ہے اور یہ ملک کے بہترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شہر یا دیہات میں ہر غریب کو گھر فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے مدھیہ پردیش میں تمام اسکیموں کو روک دیا تھا، لیکن دوبارہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے تمام اسکیموں کو دوبارہ شروع کیا اور انہیں 2024 کے ہدف سے پہلے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ہر گھر نل سے جل' کی اسکیم شروع کی اور اسے بھی پچھلی حکومت نے روک دیا، لیکن جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس اسکیم کو شروع کیا اور گوالیار کے لیے تقریباً 4,200 کروڑ روپے کے کام آج شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہوائی اڈے کا تعمیر شدہ رقبہ 25,000 مربع میٹر ہے جس میں سالانہ 1.6 لاکھ مسافروں کی گنجائش کو بڑھا کر 11 لاکھ مسافروں کو سالانہ کر دیا گیا ہے۔ 2.5 گیگا واٹ شمسی توانائی کے ساتھ گرین انرجی سے چلنے والے اس ہوائی اڈے میں بیک وقت 1,400 سے زیادہ مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔ اس کے ساتھ ایک کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے، جو گوالیار-چمبل ڈویژن کی دنیا بھر میں ایم ایس ایم ای مصنوعات اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھیجنے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DNCB.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں سابقہ حکومت کے دور میں یومیہ 12 کلومیٹر قومی شاہراہیں بنتی تھیں، آج 37 کلومیٹر قومی شاہراہیں یومیہ بنتی ہیں۔ اس سے پہلے ایک سال میں 375 کلومیٹر ریلوے لائنیں بچھائی جاتی تھیں، اب یہ بڑھ کر سالانہ 1458 کلومیٹر ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل زرعی بجٹ 27,000 کروڑ، جسے اب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بڑھا کر 1,24,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ہمہ جہت ترقی کی سمت کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ONI6.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ بہت سے مسائل، جو برسوں سے حل نہیں ہو سکے تھے، وزیر اعظم نریندر مودی نے دوبارہ حل کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے عظیم الشان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اپنے عزم اور حوصلے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا۔ اسی طرح راج پتھ کو 'کرتویہ پتھ' میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایسے بہت سے کام پورے کیے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہو سکتے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OIY9.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شہری ہوابازی کے شعبے میں بھی اڑان اسکیم لیکر آئے اور آج 10 ملین مسافر دوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں کے درمیان فضائی رابطہ کی وجہ سے ہوائی سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے وزیر اعظم مودی نے ہمارے وسیع ملک میں 224 کروڑ کووڈ 19 ویکسین مفت فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے تقریباً ڈھائی سال سے غریبوں کو مفت راشن فراہم کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 80 کروڑ لوگوں کو مکانات، بجلی، بیت الخلاء اور پانچ لاکھ روپے تک کی صحت سہولیات اور 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی ہمہ جہت ترقی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا ہدف ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11495)


(Release ID: 1868395) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Marathi , Hindi