وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

گجرات کے سریندر نگر میں گورنمنٹ آیوروید کالج اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا


ریاست گجرات میں چھٹے گورنمنٹ آیورویدک کالج کے قیام سے بلا شبہ طلباء اور آس پاس کی کمیونٹی کو فائدہ ہوگا-ڈاکٹر منجا پارا مہندر بھائی کالو بھائی

प्रविष्टि तिथि: 16 OCT 2022 7:53PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پارا مہندر بھائی کالو بھائی نے آج گجرات کے سریندر نگر میں گورنمنٹ آیوروید کالج اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ آیوش کی وزارت اپنی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم نیشنل آیوش مشن(این اے ایم)اسکیم کے تحت انتہائی جدید آیوش سہولتوں کے قیام کے لئے گجرات سرکار کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔

اس تقریب میں گجرات سرکار کے جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب کرِت سنہہ رانا، آیوش ، حکومت کے سیکریٹری ویدیہ رایشہ کوٹیچا اور ریاست و ضلع انتظامیہ کی دیگر  اہم شخصیات موجود تھیں۔

گورنمنٹ آیوروید کالج اور اسپتال میں کالج کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور 100 بستروں والا اسپتال، طلباء کے لئے رہائشی بلاک اور اسٹاف کوارٹر شامل ہوں گے۔آیوش سیکٹر میں تحقیق و اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک جانوروں کا گھر اور ہربل گارڈن بھی قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر منجا پارا نے کہا ’’آیوش کے شعبے میں سستی قیمتوں پر معیاری میڈیکل تعلیم آج کی حقیقت بن رہی ہے اور قومی آیوش مشن اسے پرواز عطا کررہا ہے۔ہمارا روایتی طبی سسٹم بہت مؤثر ہے، جس کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے۔ہمارے وزیر اعظم کی کوششوں کے سبب ہی جام نگر میں ڈبلیو ایچ او-جی سی ٹی ایم کا قیام عمل میں آیا۔گجرات میں پانچ سرکاری آیوروید کالج ہیں اور اب ہم چھٹا کالج بھی قائم کرنے جارہے ہیں۔اس سے بلاشبہ طلباء اور آس پاس کی آبادی کو فائدہ ہوگا۔‘‘

 

0222.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ’’آج ہم نے گجرات ریاست میں ایک اور انتہائی جدید آیوروید ادارے کے قیام کی کوشش کا مشاہدہ کیا ہے۔آیوش وزارت ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ یہ کالج اور اسپتال 2024ء تک پوری طرح سے شروع ہوجائے۔‘‘

اس موقع پر ڈاکٹر منجا پارا مہندر بھائی نے مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لئے 6ایمبولینس کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جن میں سے 4 کو  ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت ان کے ذریعے منطوری دی گئی ہے۔

 

0002222.jpg

 

آیوش کی وزارت مرکزی اسپانسرڈ اسکیم قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے توسط سے آیوش کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے ملک کے صحت دیکھ بھال نظام کو فروغ دینے کا ہدف رکھتی ہے۔ ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی سرکاری کی حمایت سے اس نے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر(سی ایچ سی)اور ضلع اسپتالوں (ڈی ایچ)میں آیوش سہولتوں کو جگہ دلانے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ اس طرح یہ ایک واحد کھڑکی کے نیچے مریضوں کے لئے مختلف دواؤں کے نظام کا انتخاب کرنے کا اہل بناتی ہے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11494


(रिलीज़ आईडी: 1868393) आगंतुक पटल : 181
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Urdu , Telugu