وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کی کشتی رانی چیمپئن شپ 2022
Posted On:
16 OCT 2022 1:03PM by PIB Delhi
انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایزیمالا انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد جدید ترین سہولیات سے آراستہ مراکڑ واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر میں 18 سے 21 اکتوبر 22 تک کرے گی۔ یہ میگا چیمپئن شپ آئی ایچ کیو، وزارت دفاع (بحریہ) میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے زیراہتمام سب سے بڑا بین بحریہ کشتی رانی کا مقابلہ ہے جس میں ہندوستانی بحریہ کے تینوں کمانوں کے تقریباً 100 کشتی راں اس مقابلے میں حصہ لیں گے اور آئی این اے کےٹریننگ دینے والے 15افسران بھی شرکت کریں گے۔
بے خوف کشتی راں - مرد اور خواتین، ٹیم ریسنگ اِن انٹرپرائز اورمیچ ریسنگ فارمیٹ اِن لیزربہیا کلاسز میں اپنی صلاحیتوں، ٹیم اسپرٹ اور قائدانہ خوبیوں کا مظاہرہ کریں گے۔
شرکاء کی انفرادی ہنر اور مہارتوں کو فلیٹ ریسنگ فارمیٹ میں خواتین کے لیے،کشتیوں کے آئی ایل سی اے 6کلاس ، مردوں کے لیےکشتیوں کے آئی ایل سی اے 7 کلاس اور اوپن نووا ونڈ سرفنگ بورڈ میں جانچا جائے گا۔
یہ سیلنگ چیمپیئن شپ آزادی کا امرت مہوتسو اور کھیلو انڈیا کی تقریب کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11483
(Release ID: 1868279)