نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی مہذب تہذیب، معاشرے کو ہم جتنا کچھ دے سکتے ہیں، واپس دینے کا درس دیتی ہے‘: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے بھگوان مہاویر کینسر اسپتال، جے پور کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا

Posted On: 15 OCT 2022 11:08PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج کہا کہ ’’بھارت کی مہذب تہذیبی اخلاقیات ہمیں معاشرے کو جتنا کچھ دے سکتے  ہیں، واپس دینے کا \درس دیتی ہے۔‘‘ انھوں نے اس بات پر بھی لوگوں پر  زور دیا کہ وہ معاشرے کی ضرورت مندوں اور  پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے اپنے کچھ وقت ضرور نکالیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے آنسو پونچھنا سب کا کام ہے، کیونکہ یہ ہمارے خالق کا دیا ہوا عطیہ ہے۔ اگر آپ دیتے ہیں تو آپ کو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔‘‘

جناب دھنکڑ، جے پور میں بھگوان مہاویر کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر (بی ایم سی ایچ آر سی) کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے معاشرے کی خدمت ، کینسر کے علاج میں مہارت کی عمدہ کارکردگی  اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے لئے  اسپتال  کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نسبتاً آسان ہے، لیکن کیننسر کے مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت فراہم کرنے کے لئے معیاری انسانی وسائل، جدید ترین ٹیکنالوجی، ساکھ اور جذباتی عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ  سابق نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت جی کے آشیرواد سے سے شروع ہوا یہ ادارہ 50 بستروں  سے  شروع ہواتھا جو اب 300 بستروں کے ساتھ  ایک تسلیم شدہ سوپر  اسپیشلٹی اسپتال کی صورت میں  مسلسل سفر پر گامزن ہے۔

کینسر کا مرض، خاندانوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے،  اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ جب گھر میں کمانے والا واحد فرد متاثر ہوجائے  تو’’ بچوں  پر اس جس طرح سے اثر پڑتا ہے وہ ناقابل تصور ہے۔‘‘ انہوں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کو معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں آیوشمان بھارت کے  وسیع پہل کی ستائش کی۔

بی ایم سی ایچ آر سی کے چیئرمین شری نورتن کوٹھاری،بی ایم سی ایچ آر سی کے نائب چیئرمین محترمہ انیلا کوٹھاری، بی ایم سی ایچ آر سی کی منیجنگ ٹرسٹی شری ویمل چند سورانا، ایکگزیکیٹو ڈائریکٹر  میجر جنرل ایس سی پاریک (ریٹائرڈ) اور دیگر معزز شخصیات نےاس تقریب میں شرکت کی۔

*****

 

ش ح۔ ن ر (16.10.2022)

U NO: 11475

 


(Release ID: 1868199) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Punjabi