کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اشوک جی سنگھل ویدک ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی جڑوں سے جڑنے اور ویدوں کے جوہر کو اپنانے کی دعوت دی
جناب گوئل نے کہا کہ اشوک جی نے سماج اور ملک کی بہتری کے لیے غیر معمولی تعاون کیا
Posted On:
15 OCT 2022 9:08PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نوجوان نسل سے اپنی جڑوں سے جڑنے اور زندگی کے تمام شعبوں میں وید کے جوہر کو اپنانے کی اپیل کی۔ وزیر نے یہ بات آج نئی دہلی میں اشوک جی سنگھل ویدک ایوارڈ پیش کرنے کے بعد کہی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اشوک جی سنگھل ویدک ایوارڈ ان لوگوں کی حقیقی پہچان ہے جو ہندوستانی ثقافت کی بھرپور روایت پر فخر کرتے ہیں اور ہندوستانی روایت کو زندہ رکھنے میں بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں۔
آنجہانی اشوک جی سنگھل کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ انہوں نے زندگی کی تمام خوشیوں کو ترک کر دیا اور اپنی پوری زندگی روحانیت اور سماجی ترقی کے لیے وقف کر دی۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہندوستان، سماج اور ہندو مذہب کے لیے جناب اشوک جی کی بے لوث خدمت بے مثال ہے۔
جناب گوئل نے یاد کیا کہ اشوک جی کو میناکشی پورم واقعہ اور دلتوں کے خلاف مظالم سے بہت تکلیف ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مندروں پر دلتوں کے مساوی حقوق کے مقصد کی حمایت کرتے ہوئے اشوک جی کی قیادت میں 200 سے زیادہ مندر بنائے گئے۔
جناب گوئل نے ذکر کیا کہ جناب سلیل سنگھل اسکیل کمیٹی کی کامیابی سے وابستہ رہے ہیں۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو خود کفیل، مضبوط اور خوشحال بنانے کے وژن کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی سربراہی میں لوکلائزیشن، ایکسپورٹ اینڈ ایمپلائمنٹ (اسکیل) کی ترقی کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں حکومت کی جانب سے ضرورت پڑنے پر کمیٹی کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ اس کمیٹی کی سفارشات تھیں کہ حکومت نے 13 شعبوں کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ پی ایل آئی پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کا آغاز کیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ تکشلا، نالندہ میں ویدک تعلیم گروکل نظام، سائنسی نقطہ نظر اور ٹیم ورک پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کی دریافتیں جو آج ہو رہی ہیں، ویدوں میں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم سب اجتماعی طور پر ویدک تعلیم کی اقدار کو اپنائیں اور اس جذبے سے اپنا فرض ادا کریں تو ہمیں ایک خوشحال قوم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
جناب گوئل نے کہا، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال 15 اگست کو قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا، ہم سب کو نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے اور ہندوستان کوبھرپور ثقافت اور روایت کی جڑوں کے ساتھ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایسا کرنے سے ہندوستان کی ترقی کی طرف ہمارا سفر تیز اور آسان ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 11470)
(Release ID: 1868185)
Visitor Counter : 97