وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این ای پی میں قدیم اور جدید دونوں طرح کی تعلیمات موجود ہے جس میں دنیا کے تجربے کار شہری پیدا کرنے کا مقصد قائم کیا گیا ہے – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 15 OCT 2022 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15اکتوبر، 2022/ تعلیم اور ہنر مندی کےفروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج این آئی ٹی سرتھکال کے 20ویں کنوینشن کی تقریب سے خطاب کیا۔

این ای پی 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 21ویں صدی کا فلسفیاتی دستاویز ہے جس کا مقصد قدیم سےجدید کو ملانا ہے اور اس کا مقصد دنیا کے تجربے کار شہری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے سوامی وویکانند اور ان کے رہنما فلسفے کا خاص طور پر ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013PMZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J326.jpg

 

انہوں نے پچھلے یوم آزادی پر ملک سے وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کےدوران ان کی طرف سے کی گئی اپیل کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملکوں میں شامل کرنا ہے جب ملک برطانوی حکمرانی سے آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔

جناب دھرمیندر پردھان نے این آئی ٹی سورتھکال کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹکنالوجی کے ادارے کو ایک دہائی کے اندر اندر ملک کے توانائی کی منتقلی کے لیے ایک سرکردہ مرکز بنانے میں دیرپا توانائی کا ایک مکمل محکمہ تشکیل دے۔

جناب پردھان نے مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ،اعداد و شمار کے تجزیات ، الیکٹرانکس، جینوم ایڈیٹنگ اور تھری ڈی پرنٹنگ جیسے کلیدی شعبوں کے بارےمیں اظہار خیال کیا جو چوتھے مرحلے کی صنعت کے لیے ایک راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانیت کی ترقی میں مستقبل میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور وشو گرو کے طور پر اپنی شان کو بحال کرے گا۔

اپنےدورے میں وزیر موصوف نے مختلف موضوعات کے مطالعات کے ریسرچ مرکز اور اسکول کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا جو  10394 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے اور جس پر 48 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے لیکچر ہال کاملپلیکس – بلاک ڈی کی تعمیر کےلے بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ کامپلیکس 11246 مربع میٹر پر تعمیر کیا جائے گا جس پر 54.76 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

اس تقسیم اسناد کے سالانہ جلسے میں 1787 درخواست دہندگان کو ڈگریاں تفویض کی گئی جن  میں 126 پی ایچ ڈی، 817 پی جی اور 844 بی ٹیک امیدوار شامل ہیں۔ 249 بی ٹیک طلبا نے چھوٹے یا دیگر شعبوں میں اضافی ڈگریاں حاصل کیں۔ پہلی بار ایسا ہے کہ این آئی ٹی کے نے بی ٹیک آنرز کی ڈگری بھی تفویض کی ہے۔

*********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

15.10.2022

U - 11461


(Release ID: 1868166) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil