وزارت خزانہ

فرید آباد سی جی ایس ٹی عہدیداروں کی اینٹی ایویژن ٹیم ’’گرین واریئرس‘‘ نے 21 گوداموں کے ساتھ غیر قانونی پٹاخوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تقریباً 51 لاکھ روپے ضبط کیے

Posted On: 14 OCT 2022 7:39PM by PIB Delhi

پنچکولہ سی جی ایس ٹی زون   کے سی جی ایس ٹی کمشنریٹ فرید آباد کی ٹیکس چوری کی روک تھام کی  برانچ کو ایک اطلاع ملی کہ میسرز آر پی انٹرپرائزز جس کا کاروبار کا رجسٹرڈ اصل  مقام گاؤں-بگھولا، ضلع پلول، ہریانہ اور اضافی احاطے سیہی گیٹ، بلبھ گڑھ، ہریانہ میں ہے،بغیر رسید کے پٹاخوں کی خرید و فروخت میں مصروف ہے۔ اسی کے مطابق، ٹیکس چوری کی روک تھام کی  برانچ ، سی جی ایس ٹی کمشنریٹ فرید آباد نے 12 اکتوبر 2022 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 67 (2) کے تحت بیک وقت تلاشی لی، جو پوری رات تک جاری رہی۔

گاؤں - بگھولا، ضلع - پلول، ہریانہ میں کاروبار کی مرکزی رجسٹرڈاصل  جگہ ایک بہت بڑا احاطہ تھا، جس میں 21 گودام تھے، جو ایک انتہائی دور دراز کے ناقابل رسائی علاقے میں واقع تھا  اور جہاں بجلی بھی نہیں تھی اور جہاں  سانپوں  کی بھرمار تھی اور جو  پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کی  برانچ کے افسران ٹریکٹروں پر بڑی مشکل سے احاطے میں پہنچے کیونکہ وہاں کوئی موٹر سائیکل جانے والی  سڑک نہیں تھی اور علاقہ بہت زیادہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔

ٹیکس چوری کی روک تھام کی  برانچ کے افسران نے مذکورہ احاطے کو کروڑوں روپے کی مالیت کے پٹاخوں سے بھرا پایا، جسے ضبط کرکے احاطے کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، افسران نے پچاس لاکھ اٹھاسی ہزار (50.88 لاکھ) روپے کی بے حساب نقد رقم بھی ضبط کی ہے جس کے ساتھ بہت ساری "کچی پرچی اور دیگر دستاویزات" بھی ضبط کی گءی یہیں جو بڑے پیمانے پر جی ایس ٹی کی چوری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ اجاگر کرنا مناسب ہے کہ 10/10/2022کے  معزز سپریم کورٹ اور نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے حالیہ احکامات کی بنیاد پر، ہریانہ حکومت نے سبز پٹاخوں کے علاوہ ہر قسم کی  آتش بازی کے پٹاخوں کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سرچ آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ سی بی آئی سی اور اس کے  ڈی آر آئی، ڈی جی جی آئی، اینٹی ایویشن برانچز وغیرہ  جیسے بازو نہ صرف ٹیکس چوری کو روک رہے ہیں بلکہ ملک کے ماحول کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔ اس روایت کی پیروی کرتے ہوئے، ٹیکس چوری کی روک تھام کی   برانچ، سی جی ایس ٹی کمشنریٹ فرید آباد نے بھی "گرین واریئرز" کے طور پر اپنی ذمہ داری کو نہایت تندہی سے نبھایا  ہے۔

*****

 

U.No:11439

ش ح۔م م۔م ر

 



(Release ID: 1867939) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Telugu