صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے ایک وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 14 OCT 2022 8:01PM by PIB Delhi

بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے ایک وفد نے آج (14اکتوبر2022) راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مورمو سے ملاقات کی۔

 

001.jpg

 

وفد کے ممبروں کو خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ سب بنگلہ دیش کے مستقبل کے لیڈر ہیں۔ وہ نہ صرف بنگلہ دیش کے مستقبل  کے محافظ ہیں، بلکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے خصوصی تعلقات کے بھی محافظ ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دورہ اہم ہے، کیونکہ یہ بنگلہ دیش کی آزادی کی 50ویں سالگرہ ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور شیخ مجیب الرحمان کی پیدائش کی صدی کی پچھلے سال کی تقریبات کے تسلسل کو جار ی رکھتا ہے، جن کو ہندوستان میں بھی اتنا ہی احترام کیا جاتا ہےاور یاد کیا جاتا ہے ، جتنا کہ بنگلہ دیش میں۔

 

002.jpg

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کو بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں ایک دوست اور حصے دار ہونے پر فخر ہے اور بنگلہ دیش کے ساتھ اپنا ترقیاتی سفر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمار ے لئے اس جذبے کو بنائے رکھنا اہم ہے، جو ہمارے دونوں ملکوں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہری دوستی کی تحریک دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی آزادی اور اس کی ترقی و خوشحالی عالمی برادری کے لئے ایک تحریک دینے والی کہانی ہے۔ بنگلہ دیش کے نوجوانوں کا ایک ماضی ہے، جو فخر سے بھرا ہو اہے اور ایک مستقبل جو وعدوں سے بھرا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بنگلہ دیش ہر ہندوستانی کے دل اور دماغ میں بہت ہی خاص جگہ رکھتا ہے۔ہمارے ملک کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات ہیں۔ہم آرٹ ، موسیقی اور ادب سمیت کئی چیزیں آپس میں ساجھا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ بنگلہ دیش کے ساتھ دوستی کو اعلیٰ اولیت دی ہے اور ہم اس کی مکمل صلاحیت کا استعمال کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔ ہمارا گہرا تعاون اس بات کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک اس تعلق کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے دہلی اور لندن میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ اپنے حالیہ ملاقاتوں کو یاد کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کی آبادی نوجوان ہے۔ہندوستان کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور بنگلہ دیش کی آبادی ہمارے ہی جیسی ہے، جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعات کار ، تخلیق کار، بلڈر اور مستقبل کے قائدین کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو مالیات، صحت اور تعلیم میں سبز توانائی، اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی اہلیت والی خدمات جیسے جدید شعبوں میں منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے سے ہی عوام کے درمیان کافی ربط ہے، لیکن ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں دونوں ممالک کے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفد کے ممبر اس موقع کا استعمال ہندوستان کے مختلف پہلوؤں، ہماری تکسیریت  اور سائنس ، ٹیکنالوجی، آرٹ وغیرہ سے متعلق شعبوں میں فروغ پر معلومات اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سونار بنگلہ کی تعمیر کے لئے بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے سخت محنت کی ، انہیں بھی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان  امن ، خوشحالی اور دوستی کے سنہرے دور کا آغاز کرنے کے لئے اسی لگن اور ایمانداری سے کام کرنا چاہئے۔

 

003.jpg

 

 

 

 

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11440


(Release ID: 1867937) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Punjabi