امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس ، ممبئی نے عالمی یوم معیار کے موقع پر ’’مانک مہوتسو‘‘ کے عنوان سے ایک اجتماع کا اہتمام کیا
مرکزی وزیر برائے امور صارفین جناب پیوش گوئل نے ورچووَل طریقہ سے اس اجتماع سے خطاب کیا
معیار اور پائیداری کے اصول کے ساتھ، ہم دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے لیے برانڈ تیار کر سکتے ہیں: امورِ صارفین کے مرکزی وزیر کا اظہار خیال
Posted On:
14 OCT 2022 4:53PM by PIB Delhi
ممبئی، 14 اکتوبر 2022
عالمی یوم معیار کے موقع پر، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس، ممبئی نے آج ’ہمہ گیر ترقیاتی اہداف – ایک بہتر دنیا کے لیے ایک ساجھا خواب‘ کے موضوع پر’’مانک مہوتسو‘‘ کے عنوان سے ایک اسٹینڈرڈس کانکلیو کا اہتمام کیا۔
مرکزی وزیر برائے امور صارفین جناب پیوش گوئل نے اس اجتماع سے ورچووَل طریقہ سے خطاب کیا۔ اجتماع میں موجود 200 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، صارفین کے امور کے وزیر نے کہا کہ معیار اور پائیداری کے اصول کے ساتھ، ہم دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے لیے برانڈ ویلیو تیار کر سکتے ہی۔ ’’دنیا بھر میں ’برانڈ انڈیا‘ کو ترقی دینے کے لیے، ہمیں کوالٹی اسٹینڈرڈس کے لیے طرز فکر تبدیل کرنے اور ان مصنوعات کی اہمیت کے لیے مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘
امورِ صارفین کے وزیر نے کہا کہ 2047 تک بھارت کے تئیں 130 کروڑ بھارتیوں کے مشن اور عہدبندگی کی تکمیل کے لیے معیارات ازحد اہمیت کے حامل ہیں۔ ’’معیارات نئے سرپرست ہیں۔ جو معیارات کو قابو کرتے ہیں، وہی منڈیوں، قیمتوں ، اشیاء سازی اور اختراع کو قابو کرتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جب ملک معیارات کے لیے بینچ مارک طے کرتا ہے، تو اس سے ملک کے نمو کے مضمرات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک ’معیارات‘ کو نمو کے ایک اہم ستون کے طورپر اہمیت دیتا ہے۔‘‘
بی آئی ایس کی کوششوں کے لیے ستائش کرتے ہوئے، امور صارفین کے وزیر نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بی آئی ایس معیار کے تعین، معیار کے جائزے اور معیار کی یقین دہانی میں ایک بینچ مارک بنے۔ ’’بی آئی ایس کو نئے اور موجودہ معیارات ، جنہیں وہ اسٹینڈرڈس نیشنل ایکشن پلان کے ایک جزو کے طور پر تیار کرتے ہیں، کو بحال کرنا چاہئے، انہیں پورا کرنا چاہئے اور ان میں ’ہمہ گیریت‘ کا اضافہ کرنا چاہئے ‘‘
قانونی میٹرولوجی، مہاراشٹر کے کنٹرولر، ڈاکٹر رویندر سنگل نے مختلف پلیٹ فارموں پر معیارات اور کوالٹی سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں بی آئی ایس کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔
تاراپور ایٹمی پاور اسٹیشن ، نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے ڈائرکٹر، جناب سنجے ملکلوار نے مطلع کیا کہ نیوکلیائی توانائی ہمہ گیریت کے اہداف کی حصولیابی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2070 تک، بھارت توانائی پیداواریت میں صفر اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا۔ انہوں نے این پی سی آئی ایل کے ذریعہ انجام دی گئیں سی ایس آر سرگرمیوں کے بارے میں بھی مطلع کیا۔
اس تقریب کے دوران آل انڈیا اولین لائسنس یافتگان اور پروڈکٹ کے دیرینہ لائسنس یافتگان کے علاوہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس کے مغربی علاقائی دفتر کے انتظامی نظام کے لائسنس یافتگان کو اعزاز سے نوازا گیا۔
بی آئی ایس مغربی خطہ کی ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل محترمہ نشات ایس حق، ممبئی برانچ آفس- I، بی آئی ایس کے سینئر ڈائرکٹر جناب امیر الزماں اور دیگر معززین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اس سے قبل، آج بی آئی ایس ممبئی نے ممبئی میں جوہو بیچ کے قریب کوالٹی رن (واکاتھن) کا اہتمام کیا۔ بالی ووڈ اداکار جناب پنیت اِسّر نے اس تقریب میں شرکت کی اور دوڑ کا آغاز کیا۔ اس تقریب کا مقصد معیار اور کوالٹی کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس تقریب میں 200 بی آئی ایس افسران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل الیکٹروٹکنیکل کمیشن، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کے اراکین ہر سال 14 اکتوبر کو عالمی یوم معیار مناتے ہیں۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے ان ہزاروں ماہرین کی مشترکہ کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو رضاکارانہ تکنیکی معاہدے تیارکرتے ہیں جنہیں بین الاقوامی معیارات کے طور پر شائع کیا جاتا ہے۔
بی آئی ایس کے بارے میں
بی آئی ایس ایک قومی اسٹینڈرڈ انجمن ہے جو امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں مصنوعات کو معیاری بنانا، ان کی جانچ اور معیار کی تصدیق کی سرگرمیوں کو دوستانہ ماحول میں ترقی دینا ہے۔ بی آئی ایس مصنوعات کو معیاری بناکر، سند بندی اور جانچ کے ذریعہ مختلف طریقوں سےملک کی معیشت کو واضح اور مرئی فوائد بہم پہنچا رہا ہے۔ ان طریقوں میں محفوظ قابل بھروسہ معیاری اشیاء کی فراہمی؛ صارفین کو ہونے والے صحتی نقصان کو کم کرنا؛ برآمدات کو فروغ دینا ؛ اور درآمداتی متبادل؛ مختلف اقسام کے پھیلاؤ پر قابو پانا، وغیرہ شامل ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.11424
(Release ID: 1867896)
Visitor Counter : 136