بھارتی چناؤ کمیشن
قانون ساز اسمبلی کے عام انتخاب؍ضمنی انتخابات کے لئے کووڈ گائیڈ لائن
Posted On:
14 OCT 2022 5:24PM by PIB Delhi
کووڈ گائیڈلائن، 2022
- ہندوستان کے آئین کی دفعہ 172(1)میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے مدت کار اس کی پہلی میٹنگ کی تاریخ سے پانچ سال کے لئے ہوگی۔ہماچل پردیش اور گجرات کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کی مدت کار بالترتیب 8؍جنوری 2023ء اور 18؍فروری 2023ء کو ختم ہونے والی ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا (اس کے بعد ای سی آئی) اپنی مدت کار کے خاتمے سے قبل گجرات اور ہماچل پردیش کی قانون ساز اسمبلیوں کے لئے آزاد غیر جانبدار تعاون سے پُر، آسان ، شمولیاتی اور محفوظ انتخاب کرانے کے لئے عہد بند ہے۔ اس کے تحت دیئے گئے اختیارات اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 324کو ہندوستان کے آئین کی دفعہ 172(1)اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951کی دفعہ 15کے ساتھ پڑھاگیا۔
- کمیشن منتخبہ حکومت کو مقررہ وقت کے اندر رکھنے کے لئے قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے مطابق اپنے آئینی مینڈٹ کو پورا کرنے اور ووٹ اور ووٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مجبور ہے۔
- کووڈ مدت کے دوران کمیشن نے 21؍اگست 2020ء کو بہار ، تمل ناڈو، کیرالہ ، آسام، مغربی بنگال اور پڈوچیری کے اسمبلیوں کے لئے انتخابات منعقد کرنے کے لئے کووڈ -19کے دوران عام انتخاب؍ضمنی انتخاب کرانے کے لئے اصول وضوابط جاری کئے تھے۔بعد ازاں گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش کی قانون ساز اسمبلیوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں کمیشن نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور8؍جنوری 2022ء کو ’’ترمیمی وسیع اصول و ضوابط،2022‘‘جاری کئے ۔جس میں کمیشن نے انتخابی مہم اور ریلیوں وغیرہ پر پابندی لگائی۔جن میں 15جنوری 2022، 22جنوری 2022، 31جنوری 2022، 6فروری 2022، 12فروری 2022، 22فروری 2022 اور 10 مارچ 2022کو پریس نوٹ کے ذریعے مرحلہ وار طریقے سے نرمی دی گئی۔
- کمیشن نے 7؍ستمبر2022ء کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، حکومت ہند کے سیکریٹری کے ساتھ اور چیف سیکریٹری (داخلہ)، اور گجرات اور ہماچل پردیش کے چیف الیکٹرول آفیسر کے ساتھ 7؍ستمبر2022 کو ایک میٹنگ منعقد کی، ساتھ ہی 13ستمبر 2022ء کو کووڈ کی صورتحال ، ٹیکہ کاری کی صورت حال ، ایس ڈی ایم اے سے باہر نکلنے کے اصول و ضوابط؍ضابطوں، آئندہ کے تہواری سیزن کے دوران کووڈ کے نظم وغیرہ کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کو معلومات دی گئی۔کمیشن کو ملک گیر سطح پر کووڈ کی صورتحال میں آنے والی بہتری سے باخبر کیا گیا۔ساتھ ہی کووڈ کی صورتحال میں آنے والی ممکنہ تبدیلی سے نمٹنے کی تیاری اور کووڈ روک تھام کے اقدامات کے لئے ڈی ایم ایکٹ کے التزامات کو نافذ کرنے کے این ڈی ایم اے کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا۔
- کمیشن نے گجرات اور ہماچل پردیش کے چیف سیکریٹریوں اور دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے ذریعے جاری کی گئی صلا ح پر سختی سے عمل کو برقرار رکھیں۔ خاص طور سے ٹیسٹ ، ٹریک، ٹریٹ،ٹیکہ کاری اور کووڈ مناسب رویے کے پانچ گنا حکمت عملی پر عمل آوری۔ کمیشن نے تمام اہل ووٹنگ کرانے والے اہل کاروں اور افسران کی ٹیکہ کاری کئے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیشن نے دونوں ریاستوں کو ایم او ایچ ایف ڈبلیو اور ؍یا متعلقہ ایس ڈی ایم اے کے ذریعے جاری کئے گئے پیمانے کے مطابق سخت نگرانی رکھنے اور آئندہ کے تہواری سیزن اور الیکشن کے دوران کووڈ صورتحال سے متعلق ایسے مقرر شدہ پیمانوں میں کسی پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں مناسب سلسلے وار کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
- انتخابی عمل کے دوران ریاستی سطح پر چیف سیکریٹری اور ضلع سطح پر ضلع مجسٹریٹ آیوگ کے ذریعے جاری ان کووڈ ضابطوں کی نگرانی ، مشاہدہ اور نفاذ کے لئے خاص طور سے ذمہ دار ہوں گے۔
- انتخابی عمل میں لگی سیاسی پارٹیوں ، امیدواروں، مہم چلانے والوں ، ووٹروں اور افسران جیسے تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی صحت؍تحفظ کے تئیں اپنے اہم فرض کے تعلق سے بیدار رہیں گے اور کووڈ مناسب رویے پر عمل کریں گے۔
- اصول وضوابط کی تفصیل اس طرح ہے:
.I تمام افراد کے لئے مکمل انتخابی عمل کے دوران روبہ عمل کئے جانے والے عام اصول و ضوابط
- اس میں شامل تمام افراد کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ انتخاب سے متعلق سرگرمیوں کے دوران کووڈ کے مناسب رویے پر عمل کریں۔
- تمام اہل ووٹنگ کرانے والے ملازمین؍حفاظتی عملہ؍کاؤنٹنگ ملازمین کے انتخاب سے متعلق سرگرمیوں میں تعیناتی ؍ملوث ہونے سے پہلے پوری طرح سے اور مناسب بوسٹر خوراک کے ساتھ ہوں گے۔
- از خود نگرانی سمیت کووڈ مناسب رویے کے لئے عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنا۔
.II سیاسی پارٹیوں؍امیدواروں؍دیگر کے ذریعے انتخابی مہم
- آؤٹ ڈور میٹنگ؍اِن ڈور میٹنگ؍ریلی؍روڈ شو؍پیڈ-یاترا؍جلوس کے دوران انعقاد کاروں اور متعلقہ سیاستی پارٹیوں کو اہل افسران کے ذریعے جاری اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور حصہ لینے والے اشخاص کے ذریعے مقررہ کووڈ، مناسب رویے کو یقینی بنانا ہوگا۔ کووڈ سے متعلق پروٹوکال اور اصو ل وضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کے لئے آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔
- سیاسی پارٹی ؍امیدواور اپنی میٹنگیں اور ریلیاں، روڈ شو، پیڈ-یاترا اور جلوس ، ڈور ٹو ڈور مہم وغیرہ کا انعقاد کرسکتے ہیں۔ بشرطیکہ تمام متعلقہ افسران کی پیشگی اجازت اور معاملے میں کمیشن کے فوری احکامات ہوں۔
- عوامی مقامات کا اختصاص کمیشن کے ذریعے پہلے سے مقرر شدہ طریقے سے سویدھا ایپ کا استعمال کرکے کیا جانا چاہئے۔
.IIIپولنگ بوتھ انتظام-
- کمیشن نے ہر پولنگ بوتھ پر طے شدہ کم سے کم سہولتوں کے لئے تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔اب کووڈ کو دیکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق درج ذیل اضافی سہولتیں ؍اقدامات کئے جاسکتے ہیں:
- پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ووٹروں کو ٹوکن تقسیم کے لئے ہیلپ ڈیسک ، تاکہ وہ قطار میں انتظار نہ کریں۔
- قطار کے لئے سماجی فاصلے کو ظاہر کرنے کے لئے مارکر۔
- قطار میں کھڑے ووٹروں کے لئے فاصلہ کووڈ ضابطوں کے مطابق، اگر کوئی ہو ، اہل عہدیدار کے ذریعے مقرر شدہ اور جگہ کی دستیابی کے بنیاد پر بنائے رکھا جائے گا۔مرد، خواتین اور پی ڈبلیو ڈی؍بزرگ شہری ووٹروں کے لئے ہر ایک میں تین قطاریں ہوں گی۔
- اہل عہدیدار کے ذریعے مقر ر شدہ سماجی فاصلوں کے ضابطوں کی نگرانی اور عمل آوری کے لئے بی ایل او ، رضاکاروں وغیرہ کو خدمات پر لگایا جاسکتا ہے۔
- پولنگ بوتھ کمپلیکس کے اندر مرد اور خواتین کے لئے کرسیاں ، دری وغیرہ کے ساتھ ایک سایہ دار ویٹنگ مہیا کرایا جائے گا، تاکہ ووٹر حفاظتی تشویش کے بغیر ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔
- جہاں بھی ممکن ہو بوتھ ایپ کا استعمال پولنگ بوتھ پر کیا جاسکتا ہے۔
- اہل عہدیدار کے ذریعے مقرر شدہ ضابطے کے مطابق دکھنے والے مقامات پر کووڈ پر بیداری پوسٹر لگائے جانے چاہئیں۔
- کووڈ-19 سے متعلق تدارکی اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کووڈ مریضوں اور دیگر لوگ جو اس کے اثر میں ہوسکتے ہیں، انہیں صحت حکام کی دیکھ ریکھ میں اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کے آخری گھنٹے میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔سیکٹر مجسٹریٹ اپنے الاٹ شدہ پولنگ بوتھوں میں ان سرگرمیوں کے ساتھ تال میل کریں گے۔
.IVپوسٹل بیلٹ
پوسٹل بیلٹ سہولت کا متبادل اُن ووٹروں کے لئے بھی بڑھائی گئی ہے، جو کووڈ پازیٹیو ؍مشکوک ہیں اور کورنٹین (گھر؍ادارہ جاتی)میں ہیں۔
.Vووٹوں کی گنتی
.i کمیشن کے بتاریخ 30 اپریل 2014 کے موجودہ ضابطوں کے مطابق کسی انتخابی حلقے کے ووٹوں کی گنتی کے لئے زیادہ سے زیادہ 15کاؤنٹنگ ٹیبل (آر او کی ٹیبل سمیت)ہوگی۔
.ii ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران کاؤنٹنگ کی جگہ کے باہر کسی بھی عوامی جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.iiiکووڈ کی رپورٹ پازیٹیو آنے کی حالت میں امیدوار کاؤنٹنگ ایجنٹوں کو مقرر ؍تبدیل کرسکتا ہے۔
9. جب کبھی ضروری ہو اور اُبھرتی ؍موقع کی ضرورتوں کے مطابق ریاست کے چیف سیکریٹری کسی بھی نئے رویے، پیش رفت؍ صورتحال کو کمیشن کے علم میں فوراً لائیں گے، جو ان کووڈ ضابطوں کے تحت نہیں آتے ہیں اور کمیشن کی مداخلت کی ضمانت دیتے ہیں۔ریاست میں انتخابی عمل کے دوران تب انتخابی عمل کے سلسلے میں کمیشن مزید مناسب احکامات جاری کرسکتا ہے اور اس طرح کووڈ کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے؍روکنے میں ریاست کے مینڈٹ ؍کوششوں کو پورا کرسکتا ہے۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11429
(Release ID: 1867887)
Visitor Counter : 175