وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوج کے بینڈ سمفنی کے ’’ایک شام دیش کے نام‘ کا پندرہ اکتوبر کو نئی دہلی میں انعقاد، جس میں شہید سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور افواج کے درمیان اتحاد کو اجاگر کیا جائے گا


وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 14 OCT 2022 3:16PM by PIB Delhi

مسلح افواج کے بینڈ سمفنی کے ’ایک شام دیش کے نام‘ پروگرام کا انعقاد پندرہ اکتوبر 2022 کو ہیڈ کوارٹر، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف(ایچ کیو، آئی ڈی ایس) کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، سروس سربراہان اور دیگر فوجی اور سول افسران اور اہلکاروں کے خاندان والے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ تینوں افواج کے مابین اتحاد اور یکجہتی کی علامت یہ پروگرام ایچ کیو، آئی ڈی ایس کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر جاری سلسلہ ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تینوں افواج کے مابین اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کیا جائے، مسلح افواج کے جنگی سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے اور فوج کا حوصلہ بلند کیا جائے۔

پروگرام کے دوان فوجی بینڈ تینوں افواج میں اتحاد کو اجاگر کرنے کے لئے حب الوطنی کی دھنیں بجائے گا۔ جن گانوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ اے میرے وطن کے لوگو، وندے ماترم اور ’’ماں تجھے سلام‘‘شامل ہیں۔

****

U.No:11416

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1867886) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi