وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس اریہنت نے آبدوز سے لانچ کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 14 OCT 2022 4:23PM by PIB Delhi

آئی این ایس اریہنت نے 14 اکتوبر 2022 کو آبدوز سے لانچ کئے گئے بیلسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل کا تجربہ پہلے سے طے شدہ فاصلے تک کیا گیا اور اس نے نہایت درستگی کے ساتھ خلیج بنگال میں ہدف والے علاقے کو متاثر کیا۔ ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیمانوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

آئی این ایس اریہنت کے ذریعے ایس ایل بی ایم کا کامیاب یوزر تربیتی آغاز عملے کی اہلیت کو ثابت کرنے اور ایس ایس بی این پروگرام کی توثیق کرنے کے لیے اہم ہے، جو کہ ہندوستان کی جوہری مانع صلاحیت کا ایک اہم عنصر ہے۔ ایک مستحکم، زندہ رہنے کے قابل اور جواب دینے کی یقینی صلاحیت ہندوستان کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘قابل اعتماد کم از کم مانع’ ہے جو اس کے 'پہلے استعمال نہ کرنے' کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11421)


(Release ID: 1867871) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia