محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت کا اشاریہ (2016=100) – اگست، 2022

Posted On: 30 SEP 2022 7:04PM by PIB Delhi

لیبر بیورو، جو کہ وزارت برائے محنت و روزگار کا ایک منسلک دفتر ہے، ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس کو ملک کے 88 صنعتی طور پر اہم مراکز کے 317 بازاروں سے حاصل  شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کر تا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور آل انڈیا کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کاج کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ اگست  2022 کا انڈیکس اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔

اگست ، 2022 کے لیے آل انڈیا سی پی آئی- آئی ڈبلیو میں 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 130.2 (ایک سو تیس اعشاریہ دو) رہا۔ 1 ماہ کی فیصد کی تبدیلی پر، اس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.23  فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے انہی مہینوں کے درمیان 0.16 فیصد کا اضافہ تھا۔

موجودہ انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ اضافے کی سمت میں دباؤ  فوڈ اینڈ بیوریج  گروپ سے آیا جس نے کل تبدیلی میں 0.19 فیصد پوائنٹس کا تعاون کیا ہے۔ اشیاء کی سطح پر چاول، گیہوں کا آٹا، ارہر / تور دال  گیہوں، آم، بھینس کا دودھ ،  پکا ہوا کھانا،  ٹیلی فون چارجز، موبائل وغیرہ  انڈیکس میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، اس اضافے کو بڑی حد تک  سیب،  ٹماٹر، پولٹری چکن، سویابین کا تیل،  سورج مکھی کا تیل،  مرغی کے انڈے،  گھریلو بجلی ،  گاڑیوں کے پٹرول وغیرہ نے گراوٹ کا دباؤ بنا کر مزید آگے بڑھنے سے روکا۔

مرکز کی سطح پر  شولہ پور میں 3.9 پوائنٹس کا زیادہ سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد آگرہ میں 3.2  پوائنٹس کا اضافہ درج  کیا گیا۔ دیگر مراکز میں سے ، 5 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 20  مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 27 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس، جمشید پور میں  3.7  پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ دیگر مراکز میں سے ، 8 مراکز میں  ایک  سے 1.9 پوائنٹس، 24 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کی  کمی درج  کی گئی۔ باقی  ایک  مرکز کا انڈیکس مستحکم رہا۔

سال بہ سال  افراط زر  پچھلے مہینے کے 5.78 فیصد کے مقابلے میں اس ماہ 5.85  فیصد رہی اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران 4.80  فیصد رہی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر گزشتہ ماہ کے 5.96 فیصد کے مقابلے میں 6.46 فیصد اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران4.83 فیصد رہی۔

سی پی آئی- آئی ڈبلیو ( غذائی اور عمومی) پر مبنی سال بہ سال افراط زر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WPPX.png


جولائی، 2022 اور اگست، 2022 کے لیے آل انڈیا گروپ وار سی پی آئی- آئی ڈبلیو

نمبرشمار

گروپ

جولائی 2022

2022 اگست ،

I

خوراک اور مشروبات

129.7

130.2

II

پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیاء

144.4

145.7

III

کپڑے اور جوتے وغیرہ

127.2

128.2

IV

ہاؤسنگ

121.0

121.0

V

ایندھن اور لائٹ

178.2

177.4

VI

متفرق

126.1

126.6

 

عام اشاریے

129.9

130.2

 

سی پی آئی- آئی ،ڈبلیو: گروپ انڈیکس

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AGRD.png

ستمبر 2022 کے مہینے کے لیے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 31 اکتوبر 2022 بروز پیر جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureaunew.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

(2022۔09۔30)

U- 11408

                          



(Release ID: 1867664) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi