بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوا میں 169.75 کروڑ روپے کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں  کا افتتاح کیا


مرکزی وزیر نے مورموگاؤ بندرگاہ پر بین الاقوامی اور گھریلو کروز ٹرمینلز  کی ترقی اور بینا میں ریلوے  یارڈ میں اپ ریمپ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

بھارت کی اندرون ملک آبی گزرگاہوں کو وزیراعظم نریندر مودی  کے تصور کے مطابق متحرک کیا جارہا ہے:سربانند سونووال

Posted On: 13 OCT 2022 8:01PM by PIB Delhi

بندرگاہوں،جہازرانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے وزیر ،جناب سربانند سونووال نے آج گوا میں گوا اور منگلور کے کونکن خطے میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں اور سمندری  شعبہ کی ترقی کے لئے متعددپروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے شمسی توانائی سے چلنے والی فیری کے ساتھ کشتیوں کی لینڈنگ کے لئے استعمال کئے جانے والے تین تیرتے ہوئے  پلیٹ فارمز کا بھی افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mpt3E60W.jpg

 

 

جناب سونووال نے مورموگاؤ بندرگاہ پر 122.72 کروڑ روپے کی مالیت کی سرمایہ کاری کے ساتھ  بین الاقوامی اور گھریلو کروز ٹرمینلز  کی ترقی اور بینا میں ریلوے  یارڈ میں اپ ریمپ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس پروگرام میں گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت ،بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے  وزیر مملکت  جناب شری پد یسونائک نے  بھی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mpt52C1P.jpg

 

مرکزی وزیر  نے مورموگاؤ بندرگاہ پر  متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھا جس میں عالمی اور گھریلو کروز ٹرمینلز ،آر او-آر او ،آر او –پی اے ایکس اور دیگر متعلقہ سہولیات بھی شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mpt2QI2I.jpg

 

نیو مینگلور پورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزیر نے جدید مالایا گیٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی تعمیر، نیو مینگلور پورٹ اتھارٹی کی دو لسانی ویب سائٹ، مین گیٹ سے کدرمکھ جنکشن تک پی کیو سی روڈ کی تعمیر اور این ایچ- 66 سے متصل کسٹمز ہاؤس کے قریب ٹرک ٹرمینل کی تعمیر   کا بھی ورچوؤل طورپر افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mpt4ULCW.jpg

 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا،‘‘آج ہم نے جس پروجیکٹ کا یہاں افتتاح کیا ہے  وہ صحیح معنی میں  نئے بھارت کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت  کے تحت  ملک میں ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی بڑی صلاحیت کا کھولنے کےلئے ہم  اندرون ملک آبی گزرگاہوں  کےاپنے  وسیع ترین نیٹ ورک  کو تقویت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے تصور کے مطابق حقیقی معنوں میں خود کفیل ہندوستان  بننے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم قوم کی تعمیر کے تئیں اپنی آرزو اور عزم پر ثابت قدم رہیں۔ اس امرت کال کے اندر ہمارا ملک دنیا کی چوٹی پر پہنچ جائے گا۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mpt17J59.jpg

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک نے کہا کہ گوا کے لوگوں کو ان پروجیکٹوں سے فائدہ ہوگا اور سیاحت کے میدان میں مواقع بڑھیں گے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ پروجیکٹوں سے 3,000 سے زیادہ افراد کے لیے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ‘پی ایم گتی شکتی’ اسکیم کے تحت گوا سڑک، بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے رابطے کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

آنے والا بین الاقوامی  اور گھریلو کروز ٹرمینل 13.40 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے امیگریشن کاؤنٹرز، سامان کی سہولیات، کمرشیل کمپلیکس، ریستوراں، پارکنگ وغیرہ جیسی سہولیات سے پوری طرح لیس ہوگا۔

بینا (گوا) میں ریلوے یارڈ میں اپ ریمپ کی تعمیر قومی شاہراہ -178 فلائی اوور کو جوڑ دے گی جس سے ٹریفک کے انتظام، ٹریفک کی بھیڑ میں کمی اور بہتر لاجسٹک انتظام میں کارکردگی آئے گی۔ این ایم پی اے کے پانچ پروجیکٹ 11.29 کروڑ روپے کی مالیت کی کل سرمایہ کاری سے تیار کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد ای او ڈی بی  کو ڈیجیٹائزنگ معلومات اور عمل کے ذریعے تقویت دینا ہے، جس میں  ویجیلینس  اور پنشنرز کے لیے وقف پورٹلز کی ترقی بھی شامل ہے۔ گیٹ کے ذریعے ٹریفک کی روانی کے ساتھ کارگو گاڑیوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ تیار کردہ اضافی خدمات سپلائی چین کے اعتبار کو بہتر بنانے کا امکان ہے اور این ایم پی اے کو ٹھوس فضلہ کی ری سائیکلنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

 

 

 

 

***********

 

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.11402

 



(Release ID: 1867643) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi