نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے واڈا ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ سمپوزیم کے تیسرے ایڈیشن میں ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ پروگرام کے کردار اور ترقی پر روشنی ڈالی گئی
Posted On:
13 OCT 2022 9:00PM by PIB Delhi
نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری(این ڈی ٹی ایل) انڈیا 12 سے 14 اکتوبر 2022 کو اشوک، نئی دہلی ، ہندوستان میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(ڈبلیو اے ڈی اے) ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) سمپوزیم کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بحث کے دوران ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اے بی پی، واڈا، ڈاکٹر ریڈ ایکن نے 2022 میں اے بی پی کی حیثیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اے بی پی کے کردار، اے بی پی یونٹس کس طرح کام کر رہے ہیں، ایتھلیٹ پاسپورٹ پروگرام میں کیا پیشرفت ہو رہی ہے اور اے بی پی کا منظر نامہ 2018 سے لے کر آج تک کیسے تبدیل ہوا ہے، ان تمام باتو ں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ(اے بی پی) ، ایک طاقتور اینٹی ڈوپنگ ٹول وسیلہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ منتخب حیاتیاتی تغیرات پر نظر رکھتا ہے تاکہ ڈوپنگ کے اثرات کو ظاہر کیا جا سکے بجائے اس کے کہ خود ڈوپنگ مادہ یا طریقہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا سکے۔ یہ بہتر ہدف کی جانچ اور تجزیہ، تحقیقات، روک تھام، اور ممنوعہ طریقوں یا مادوں کے استعمال کے بالواسطہ ثبوت کے ذریعے ڈوپنگ کے خلاف کام کرتا ہے۔
اے بی پی کے ماہرین کے اجتماع کے درمیان اے بی پی پروگرام کے حالیہ رجحانات، کامیابیوں اور چیلنجوں کے بارے میں گول میز بحث کا انعقاد کیا گیا اور اے بی پی پروگرام کو نافذ کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اے بی پی پر بحث کے موضوعات میں ایک مضبوط قانونی فریم ورک بنانے کی ضرورت کو بھی شامل کیا گیا ۔ بڑے چیلنج جن پر تفصیل سے بات چیت کی گئی ، ان میں وسائل، فنڈنگ اور رد عمل کی پیروی کی جانچ شامل تھے۔ اس کے علاوہ اے بی پی پروگرام کی مستقبل کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحث کا ایک اہم نکتہ ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ کے معاملے کو دیکھنے بھالنے کے دوران ممکنہ طبی حالات اور اس طرح کے معاملات کی رپورٹ ہونے پر اختیار کی جانے والی سفارشات تھیں۔
پاسپورٹ کیس کو مرحلہ وار طریقے سے ترتیب دینے کے لیے صورت حال سے متعلق دو مطالعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک اور دلچسپ موضوع نمونے کی تبدیلی کے رپورٹ شدہ معاملات تھے اور نئے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ان کیسز کو کیسے ہینڈل کرنا بھی اس کے ساتھ شامل تھا۔
بات چیت کے دوران نئے بلڈ سٹیرائڈ مارکرز اور ان کے نفاذ کی ضرورت کی وضاحت کی گئی۔
سمپوزیم نے دنیا بھر کے ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ ماہرین کو اے بی پی کے ساتھ حالیہ رجحانات، کامیابیوں اور اے بی پی کو درپیش چیلنجوں ، اسٹریٹجک ٹیسٹنگ کو تیار کرنے اور اے پی ایم یوز کے ذریعے کھیلوں میں ڈوپنگ کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کیا ۔
پہلے اے بی پی ڈبلیو اے ڈی اے سمپوزیم کی میزبانی اینٹی ڈوپنگ لیب قطر(اے ڈی ایل کیو) نے نومبر 2015 میں دوحہ، قطر میں کی تھی۔ دوسرا اے بی پی ڈبلیو اے ڈی اے سمپوزیم اطالوی فیڈریشن آف اسپورٹس میڈیسن (ایف ایم ایس آئی) کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا اور اس کا انعقاد 5-7 نومبر 2018 کو روم، اٹلی میں ہوا۔
ہندوستان میں منعقد ہونے والے تیسرے ایڈیشن میں، سمپوزیم میں 56 ممالک کے دو سو سے زیادہ شرکاء بشمول ڈبلیو اے ڈی اے کے عہدیدار، نمائندے اور قومی اینٹی ڈوپنگ تنظیموں، ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹس(اے پی ایم یوز) اور ڈبلیو اے ڈی اے کی تسلیم شدہ لیبارٹریز کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے این اے ڈی اے اور این ڈی ٹی ایل انڈیا کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر دی اشوک، نئی دہلی میں ڈبلیو اے ڈی اے ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ سمپوزیم 2022 کا افتتاح کیا۔ محترمہ سوجاتا چترویدی، سکریٹری (اسپورٹس) حکومت ہند، ڈاکٹر ریڈ ایکن، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اے بی پی، واڈا، مسٹر کازوہیرو حیاشی، ڈائریکٹر، ایشیا/اوشینیا، واڈا، ڈاکٹر نوربرٹ بوم، سینئر منیجر اے بی پی، واڈا، محترمہ ریتو سین، ڈی جی اور سی ای او، این اے ڈی اے انڈیا اور ڈاکٹر پی ایل ساہو، ڈائریکٹر، این ڈی ٹی ایل انڈیا تقریب میں موجود تھے۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے افتتاحی سیشن کے دوران اپنے خصوصی خطاب میں صاف ستھرے کھیلوں کے لیے ہندوستان کے وژن اور عزم کو اجاگر کیا۔ اے بی پی سمپوزیم کی میزبانی بھارت کی صلاحیتوں اور ڈوپ فری کھیلوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے میں تعاون کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تقریب ہندوستان کے لیے اہمیت کے حامل ہے کیونکہ ملک اسی وقت آزادی کے 75 سال ۔آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔
محترمہ سجاتا چترویدی نے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام، بنیادی ڈھانچے اور مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں سے متعارف کرایا ۔ انہوں نے اس کلیدی کردار کی تعریف کی جو این اے ڈی اے انڈیا کام کاج میں خوش اسلوبی کو یقینی بنانے میں ادا کر رہا ہے۔ اے بی پی تھیم پر منعقد ہونے والا سمپوزیم اینٹی ڈوپنگ کمیونٹی کو ڈوپنگ کو روکنے کے لیے سائنسی آلات سے لیس کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.11404
(Release ID: 1867642)
Visitor Counter : 147