کوئلے کی وزارت
دلی میں 17-16 اکتوبر 2022 کو پہلی قومی کوئلہ کانکلیو اور نمائش
Posted On:
14 OCT 2022 11:01AM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت کی سرپرستی میں انڈین نیشنل کمیٹی ورلڈ مائننگ کانگریس سولہ اورسترہ اکتوبر 2022 کو نئی دلی میں پہلی قومی کوئلہ کانکلیو اور نمائش منعقد کرے گی، جس کا موضوع ہے :‘‘ بھارتی کوئلہ سیکٹر پائیدار کانکنی آتم نربھر بھارت کی جانب گامزن’’
کوئلہ کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلادجوشی اور کوئلہ کانوں اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کانکلیو سے خطاب کریں گے۔یہ دوروزہ تقریب پالیسی سازوں ،سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی کانکنی سے متعلق کمپنیوں ،تحقیق کاروں ، ماہر تعلیم اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک صحیح پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ آتم نربھر بھارت کے قومی مشن میں شامل ہونے کے لئے بھارتی کوئلے کے شعبے کی ضرورتوں کے لئے ایک خاکہ وضع کیا جاسکے اور بات چیت کی جاسکے ۔کانکلیو میں جن تین اہم امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، ان میں توانائی کے شعبے میں ایندھن کی خود کفالت ، اسٹیل میں آتم نربھرتا نیز کوئلے اور ٹکنالوجی کو پائیدار بنانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ کوئلے، کانوں ،توانائی ،اسٹیل ، نیتی آیوگ ،آفات کے بندوبست ، کوئلے کی کانوں سے متعلق کمپنیوں اور کانکنی انجنئیرنگ سیکٹر کےتقریباََ 150 طلباء اس کانکلیو میں حصہ لیں گے۔
اس نمائش میں ، ٹکنالوجی کے شامل کرنے ، پائیدار ترقی آئی ٹی اقدامات کانکنی کے تحفظ سے متعلق بہترین کارروائیوں وغیرہ کے لئے کوئلے کی کانکنی کے شعبے کے اقدامات کو دکھایا جائے گا۔ بھار ت کی کوئلے کی کانکنی سیکٹر کے ذریعہ، استعمال کی گئی جدید ٹکنالوجیوں اور بھارت کی کوئلے کی کانکنی کے شعبے کے ذریعہ، آئی ٹی میں استعمال کئے گئے آلات کو بھی اس نمائش میں دکھایا جائے گا۔
*************
ش ح۔ش ر ۔ رم
U-11399
(Release ID: 1867626)
Visitor Counter : 136