وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے پنجی میں نویں عالمی  آیوروید کانگریس اور آروگیہ  ایکسپوکے مختصر تعارف کا افتتاح کیا


ادویات کے روایتی نظام کی بات کریں تو  بھارت عالمی سطح پر معروف مقام رکھتا ہے:مرکزی وزیر سربانند سونووال

آیوروید کے دن  23اکتوبر کی تقریبات کا موضوع ہے‘‘ہر گھر ہر دن آیوروید ’’

Posted On: 13 OCT 2022 6:29PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے پنجی میں نویں عالمی  آیوروید کانگریس(ڈبلیو اے سی) اور آروگیہ  ایکسپوکے مختصر تعارف کاآج  افتتاح کیا۔یہ تقریبات 8دسمبر سے 11دسمبر تک  گوا میں منعقد کی جائیں گی۔اس چار روزہ تقریب کا اہتمام مرکزی اور ریاستی حکومت اور آیوش کی مرکزی وزارت  نے مشترکہ طورپر کیا ہے ، جس میں آیوروید کے تعلق رکھنے والے  5000 شراکت دار،اس  شعبہ سے جڑے ماہرین ،پریکٹیشنرز،روایتی حکیم،ماہر تعلیم ،طلبہ ،دوا سازی سے تعلق رکھنے والے افراد، دواؤں کے پودوں کی  کھیتی کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مارکیٹنگ ایکسپرٹس حصہ لیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at6.26.17PM2KJI.jpeg

 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ‘آیوروید فار ون ہیلتھ’ پروگرام کا مرکزی موضوع  زندگی کے سفر کےلئے  بہت اہم ہے۔انہوں  نے تفصیل سے بتایا کہ کیسے آیوروید  نہ صرف  کسی کی صحت  کو برقرار رکھنے پر مرکوز  ہے،بلکہ ہماری سرزمین کی دکھ بھال  کرنے کا ایک مکمل نظام بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ادویات  کے روایتی  نظام کی بات آتی ہے  تو بھارت عالمی سطح پر معروف مقام رکھتا ہے۔افتتاح کے بعد ایک پریس کانفرنس  میں مسٹر سونووال نے کہا کہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی کوششوں کی بدولت  پچھلے 8سالوں میں آیوش کے شعبہ کے بازار کا کاروبار 3بلین  امریکی ڈالر سے بڑھکر  18بلین امریکی ڈالر  سے زیادہ ہوگیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at6.26.18PM1LP4.jpeg

 

وزیر نے کہا کہ آیوش کی وزارت   آیوروید  کے تمام شراکت کے ساتھ  ہر سال23اکتوبر کو  دھنونتری جینتی  کے موقع پر آیوروید کادن  مناتی ہے،اس سال کا موضوع ہے  ‘ہر دن ہر گھر آیوروید’۔نئی دہلی کا  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اس پروگرام کے نفاذ کےلئے ایک نوڈل ایجنسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  تقریباً  22بھارتی وزارتیں اور سرکاری محکمے اس پروگرام کےلئے تعاون کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at6.26.19PMGMRI.jpeg

 

گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے کہا کہ  گوا اپنی متعدد پہلوں کے دم پر ایک معروف آیوروید  اور ویل نیس ٹورزم ہب بننے کا منصوبہ بنارہا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ ریاست آیوش ویزا کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کررہی ہے، جس کا وزیر اعظم نے حال ہی میں اعلان کیا تھا،تاکہ سیاحت ،صحت  اور فلاح و بہبود  کے مراکز  کو ترقی دی جائے اور گوا کو صحت و سیاحت  کے شعبوں میں بہترین  بنایا جا سکے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ڈبلیو اے سی  نے پچھلے کچھ برسوں میں کس طرح ترقی پائی ہے ،سیاحت ،بندرگاہ ،جہاز رانی  اور آبی راستوں کے وزیر مملکت  جناب شری پد یسو نائک نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبیو ایچ او)پہلی بار ڈبلیو اے سی  کا حصہ بنا ہے اور اسے  حصہ لینے والوں  کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ  گوا اپنی قدرتی خوبصورتی اور گوا کی اپنی مہمان نوازی کے دم پر  ڈبلیو اے سی کے اس انعقاد کو یقینی طورپر یادگار بنا دے گا۔

آیوش کی مرکزی وزارت میں  سکریٹری  راجیش کوٹیچا،گوا   کے وزیر صحت  وشوجیت رانے،آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ،نئی دہلی کی ڈائریکٹر تنوجا نیساری ،کوٹکل   کے آریا ویدیا  شالہ کے منیجنگ ٹرسٹی  ڈاکٹر پی ایم ویریئر اور نیشنل آرگینائزنگ کمیٹی ڈبلیو اے سی اور آروگیہ    کے چیئرمین  اور آیوش کے شعبہ کی دیگر معروف شخصیات  نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

 

 

 

 

***********

 

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.11394


(Release ID: 1867625) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi