سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی اِنوِٹ کی کم سے کم سرمایہ کاری رقم کو محض 10000 روپے رکھا گیا ہے تاکہ اِس میں عام آدمی بھی شرکت کر سکے : سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر


این سی ڈی نے 17 اکتوبر ، 2022 کو اجرا کیا

Posted On: 13 OCT 2022 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13اکتوبر، 2022/ قومی شاہراہوں کے انفرا ٹرسٹ جو بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا ٹرسٹ ہے جسے بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی  نے اسپانسر کیا ہوا ہے، حکومت ہند کی قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن میں مدد دے گی جس نے گھریلواور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے  1430کروڑ روپے کی رقم حاصل کی ہے۔ یہ رقم این ایچ اے آئی سے تین اضافی سڑک پروجیکٹوں کو قبضے میں لے کر جزوی فنڈنگ کے لیے اپنے یونٹوں کو قائم کرنے کے ذریعے حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ این ایچ اے آئی اِن وٹ نے 1500 کروڑ روپے حاصل کرنے کے لیے غیرمنتقل نہ ہونے والے ڈیوینچرز کے زجرا کے لیے سیبی کے ساتھ ایک پروسپیکٹس بھی داخل کیا ہے۔ این سی ڈی کے پاس 7.90 فیصد کا ایک کوپن  ہوگا جو چھ مہینے میں قابل ادائیگی ہوگا اور یہ خردہ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں دونوں کے ذریعے سبسکرپشن کےلیے دستیاب ہوگا۔

یہ ایشو پیر ،17 اکتوبر ،2022 کو کھلے گا اور پیر 7 نومبر 2022 کو بند ہو جائے گا جس میں جلد بند کیےجانے کا متبادل بھی شامل ہے۔

مجوزہ ایشو میں 750 کروڑ روپے کا بنیادی ایشو بھی ہے جس میں 750 کروڑ روپے تک کے اوور سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کا متبادل بھی موجود ہے۔ جو مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے تک ہے (ایشو)۔این سی ڈی کے ایشو میں 7.90 فیصد سالانہ کی کوپن در کی پیشکش کی گئی ہےجو چھ مہینے میں قابل ادائیگی ہے اور سبھی زمروں میں این سی ڈی ہولڈرز کےلیے 8.05 فیصد سالانہ کی ایفیکٹیو ایلڈ ہے ۔ این سی ڈی کے بارے میں بی ایس ای اور این ایس ای کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز رکھی گئی (اجتماعی طور پر، اسٹاک ایکسچینجز) یہ این سی ڈی بی ایس ای کے ساتھ ایشو کے لیے نامزد اسٹاک ایکسچینج کےطور پر شامل کی جائے گی ۔ این سی ڈی کو کیئر ریٹنگز لمیٹڈ اور آئی این ڈی اے اے اے  / اسٹیبل کے ذریعے کیئر اے اے اے / اسٹیبل کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ درجہ انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ پروائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے دیا گیا ہے۔

درخواست کی کم سے کم رقم 10000 روپے (10 این سی ڈی) ہوگی اور اس کے بعد 1000 روپے کے ملٹی پلز ہوں گے (1 این سی ڈی)۔

ممبئی میں آج این ایچ اے آئی ان وٹ کی طرف سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کرتےہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ گھریلو سرمایہ کاروں کی طرف سے شراکت داری میں اضافے کے مقصد سے این ایچ اے آئی ان وٹ ناقابل منتقلی ڈوینچرز جاری کر رہی ہے۔ تاکہ 1500 کروڑ روپے حاصل کیے جا سکیں۔ جو 24 سال میں مچیورٹی کو پہنچے گی۔ کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم 10000 روپے رکھی گئی ہے تاکہ عام آدمی بھی اس میں شرکت کر سکے۔ یہ بات ذہن میں رکھتےہوئے این سی ڈی ایشو کا 25 فیصد خردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو رکھا جا رہا ہے۔ کوپن 7.9 فیصد چھ ماہ میں قابل ادائیگی ہے جو سال بھر کےلیے  8.05 فیصد شرح سود بنتی ہے۔  جبکہ حکومت یا این ایچ اے آئی کے ذریعے این سی ڈی کی کوئی گارنٹی نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دو درجہ بندی ایجنسیوں کی طرف سے اے اے اے زمرے میں رکھی گئی ہے۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ این ایچ اے آئی ان وٹ این سی ڈی آپ سبھی کو ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ آپ نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن میں شرکت کریں اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کریں۔ بھارت کی ترقی تبھی ممکن ہے جب اِس کی قیادت اِس کے اپنے لوگ اور عام آدمی اجتماعی طور پر  کرے۔ اس میں اتنی طاقت ہےکہ مستقبل کو ایک شکل دی جا سکے۔ اور یہی ہم سب کا خواب بھی ہے۔

این ایچ اے آئی کی حصولیابیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتےہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایسا کوئی علاقہ نہیں ہے جہاں پوری طرح سڑک بنی ہوئی ہو۔ ہم نے ملک کے دور دراز علاقوں تک کو جوڑنے پر خصوصی طور پر توجہ دی ہے۔ جیسے قومی شاہراہوں کے ذریعے ملک کا شمال مشرقی علاقہ ۔

’’آج ، ہمارے یہاں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹ ورک ہے جو تقریباً 63.72 لاکھ کلو میٹر میں پھیلا ہے ‘‘

پریس کانفرنس سے نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے ایم ڈی اور سی ای او جناب سریش گوئل نے بھی خطاب کیا۔ 

این ایچ اے آئی ان وٹ این سی ڈی کےبارے میں تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 11378

 



(Release ID: 1867594) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi