وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مینجمنٹ شعبوں میں بھارتی بحریہ اور آئی آئی ایم ناگپور کی باہمی تعاون پر مبنی مشترکہ کوششیں

Posted On: 13 OCT 2022 7:22PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ اور آئی آئی ایم ناگپور نے 13 اکتوبر 2022 کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد کاروباری مینجمنٹ، مالی مینجمنٹ، بلاک چین، پروجیکٹ مینجمنٹ، اسٹریٹجک مینجمنٹ، ڈجیٹل مارکیٹنگ، سپلائی چین، لاجسٹکس مینجمنٹ اور تحقیق جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں، مسلح افواج کے سپاہیوں اور خصوصاً بحریہ کے سپاہیوں کو اپنی ہنرمندیوں میں اضافہ کرنے اور انہیں ازسر نو بہتر بنانے سے متعلق تربیت  کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اس سے صنعتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے زیر ملازمت سپاہیوں کے کرئیر کو بہتر بنانے/ترقی دینے اور سبکدوش ہورہے سپاہیوں کی ہنرمندی میں اضافہ کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ بحریہ کی خصوصی ضرورتوں کو پورا کرنے کی غرض سے اگزیکیوٹیو تعلیمی پروگراموں کو حسب ضرورت تیار کرنے کے لیے بحری صدردفاتر کی ایک ٹیم جلد ہی آئی آئی ایم ناگپور کا دورہ کرے گی۔ یہ مفاہمتی عرضداشت بھارتی بحریہ اور آئی آئی ایم ناگپور کے عملہ  کو ایک دوسرے کے اداروں کا دورہ کرنے میں مددفراہم کرے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، آئی آئی ایم ناگپور کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر بھیمارائے امبنا میتری نے کہا کہ آئی آئی ایم ناگپور مشترکہ طور پر بھارتی بحریہ کے ساتھ مل کر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں، کیمپس میں / کیمپس کے باہر کے متعدد پروگرام/ ورکشاپ  ڈیزائن کرے گا جس میں فیکلٹی اور کل وقتی آئی آئی ایم پروگرام کے شرکاء اور تحقیقی اسکالرس شامل ہوں گے تاکہ بھارتی بحریہ کے آتم نربھر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اختراعی حل تلاش کیے جا سکیں۔

وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی، بھارتی بحریہ کے چیف آف پرسنل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بحریہ اور مسلح افواج مستقبل قریب میں ان مشترکہ کوششوں سے حاصل ہونے حتمی نتائج کو لے کر پرامید ہیں۔ ساتھ ہی اس مفاہمتی عرضداشت کے نتیجہ میں مسلح افواج کے سپاہیوں کو عموماً اور بھارتی بحریہ کے سپاہیوں کو خصوصی طور پر حاصل ہونے والے مواقع کو لے کر بھی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول دنیا میں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہی کے لیے، اس مفاہمتی عرضداشت کی تکمیل کے ساتھ ہی، بھارتی بحریہ کا عملہ تعلیمی ادارے سے رابطہ بنائے رکھے گا۔

 

******

 

 

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11384




(Release ID: 1867589) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi