وزارت آیوش
’’ہر دن ہر گھر آیوروید ‘‘ کا پیغام بھارت کی ہر زندگی کا حصہ ہونا چاہیے : جناب سربانند سونووال
آیوش کے مرکزی وزیر نے گوا کے شہر پنجی میں منعقد ہونے والی نویں عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو کے تعرفی پروگرامی میں شرکت کی
Posted On:
13 OCT 2022 5:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13اکتوبر، 2022/آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوا کے شہر پنجی میں منعقد ہونے والی نویں عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو (8 سے 11 دسمبر ، 2022) کے تعارفی پروگرام میں شرکت کی۔
اس تقریب میں گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت ، سیاحت و بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر مملکت جناب شریپد یسّو نائک، گوا سرکار کے وزیر صحت جناب وشوجیت پی رانے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا ، آیوش کی وزارت کے تحت اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر ویدیہ تونجا نساری نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’ہر دن ، ہر گھر آیوروید ‘‘کا پیغام بھارت کی ہر زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف فطرت کے تحفظ سے ہم انسان باقی رہ سکتے ہیں۔ ہمیں اِسے سنجیدگی سے لینا ہوگا ، فطرت کے تئیں انسانی سماج کا یہ سب سے بڑا فرض ہونا چاہیے۔ روایتی طریقۂ علاج اپنے اندر بذات خود سائنس ہے۔ آیئے ہم فطرت میں موجود طاقت ، دولت اور امکانات کو سمجھیں اور آگے بڑھیں۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ آیوش کی وزارت طبی سیاحت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں گوا سرکار کو پوری مدد فراہم کرے گی۔
اس موقعے پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اعلان کیا کہ طبی اور تندرستی سے متعلق سیاحت کو سبھی آیوروید ڈاکٹروں اور پریکٹشنروں کو شامل کرتے ہوئے فروغ حاصل ہوگا۔ ہم قومی آیوش مشن اسکیم کے تحت 50 بستروں والے دو اسپتال قائم کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور ایک آیوش اسپتال کا افتتاح پرنیم تعلقہ میں ڈھار گل کے مقام پر دسمبر 2022 میں افتتاح کریں گے۔
پدم شری ویدیہ راجیش کوٹیچانے جو آیوش کی وزارت میں سکریٹری ہیں کہا ’’سال 2014 میں آیوش مینوفیکچرنگ صنعت محض تین ارب ڈالر مالیت کی تھی۔ پچھلے سات برس میں یہ تین ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ہو گئی جو چھ گنا ہے۔ آیوش کے وزیر کی قیادت میں ہم نے عزم کیا ہے کہ 2047 تک آیوش کا شعبہ 50 گنا بڑھا جانا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ حصولیابی کی جاسکتی ہے۔ ‘‘
اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر ویدیہ تنوجا نساری ، نے آیوروید کے دن 2022 کے منصوبے پر ایک پرزینٹیشن دیا اور کہا ’’ہر دن ہر گھر آیورید مہم‘‘ کو ہمارے مشن میں اختیار کیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ مہم ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ ہم تین عناصر جن سندیش ، جن بھاگیداری اور جن آندولن کے نظریے سے زیادہ سے زیادہ شرکت کے حصول کے تئیں کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 11377
(Release ID: 1867583)
Visitor Counter : 133