سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حیدرآباد میں راج بھون میں تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمل سائی سوندرراجن سے ملاقات کی
دونوں رہنماؤں نے تلنگانہ ریاست میں وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شروع کیے گئے مختلف مرکزی پروجیکٹوں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکولوں میں خاص طور پر طالبات کے لیے مخصوص سائنس، ٹیکنالوجی اورجدت طرازی کے نفاذ کی غرض سے معین طریق کارکے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا
ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہاکہ حیدرآباد میں سی ایس آئی آر-انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اور سی ایس آئی آر سیلولر یعنی خلیوں اور مولیکیولر یعنی سالماتی حیاتیات کے مرکز (سی سی ایم بی)- اسکول طلبہ کے لیے اپنے دروازے کھولیں گے تاکہ ان کی اختراعات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں
Posted On:
12 OCT 2022 6:00PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او)، خلاء اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حیدرآباد میں راج بھون جاکر تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمل سائی سوندرراجن سے ملاقات کی اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ شروع کیے گئے مختلف مرکزی پروجیکٹوں کی تلنگانہ ریاست میں صورت حال کا جائزہ لیا۔
وزیر موصوف نے ریاست میں اسکولوں خاص طور پر طالبات کے لیے مخصوص سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے نفاذ کی غرض سے معین طریق کار کے بارے میں بھی غوروخوض کیا۔
ڈاکٹر جتندرسنگھ نے حیدرآباد میں ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی کے مقام پر ‘‘خاتون سائنس دانوں کا اجلاس:خودکفالت’’ کے موضوع پر ان کے خطاب کی ستائش کی۔ اپنے اس خطاب میں ڈاکٹر سوندر راجن نے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو سائنس کے شعبے میں تحقیقی کام کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ وزیرموصوف نے بچیوں کو بااختیاربنانے کی غرض سے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور سی ایس آئی آر کی جانب سے ہرممکن مدد کا وعدہ کیا۔
ڈاکٹر جتندرسنگھ نے ڈاکٹر سوندرراجن کو مطلع کیا کہ گزشتہ ماہ ہی، لکھنؤ کے تین ممتاز سائنسی اداروں ، سی ایس آئی آر کے 81 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے حصے کے طور پر جاننے کے خواہش مند اور پرتجسس لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ تین سی ایس آئی آر لیبس- نیشنل بوٹنیکل ریسرچ انستی ٹیوٹ (این بی آر آئی) سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ڈی آر آئی) اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسینل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس(سی آئی ایم اے پی) نے طلبہ کو اپنی اختراعات سے متعارف کرایا ہے۔
ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہا کہ حیدرآباد میں سی ایس آئی آر-اندیا انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اور سی ایس آئی آر-خلیہ اور سالماتی حیاتیات کا مرکز (سی سی ایم بی) بھی اسکول طلبہ کے لیے اپنے دروازے کھولے گا تاکہ ان میں سائنسی مزاج کو پروان چڑھایا جاسکے۔ اس بات کو گورنر صاحبہ نے بہت ستائش کی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھارتی معیشت کو رفتار عطاکرنے اور جنوبی ریاستوں خاص طور پر حیدرآباد اور بینگلورو کے سرکردہ مراکز میں روزگار کے زبردست مواقع پیداکرنے میں اسٹارٹ اپس کے کردار کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔وزیرموصوف نے شمالی ریاستوں میں بھی اس ماڈل کو اختیار کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے راج بھون میں ‘‘پرجادربار’’ منعقد کرنے اور راج بھون میں دستیاب صوابدیدی امداد کے ذریعہ ضرورت مند افراد کے مسائل کوحل کرنے پر ڈاکٹر تمل سائی سوندرراجن کی پہل کی ستائش کی۔
ذیابیطس مرض کے ایک ماہر ڈاکٹر، ڈاکٹرجتندرسنگھ اور امراض نسواں کی ماہرڈاکٹر، ڈاکٹرتمل سائی سوندرراجن نے میڈیکل سائنس میں حالیہ پیش رفتوں اور میڈیکل پیشے کے بدلتے پروفائل کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ج ا)
U -11365
(Release ID: 1867412)
Visitor Counter : 117